امریکی خلائی ادارے ناسا کا پانچ ٹن وزنی مصنوعی سیارہ آج زمین سے ٹکر ائے گا، سیٹلائٹ کا ملبہ چار سو سے پانچ سو کلومیٹر کے دائرے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ پچاس سال میں کسی بھی سیٹلائیٹ کے گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیٹیلائٹ یو اے آر ایس بھی زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی تباہ ہو جائے گا۔ سائنسدان منصوعی سیارے کے زمین سے ٹکرانے سے صرف دو گھنٹے پہلے ہی اس مقام کی نشاندہی کرسکیں گے جہاں یہ سیٹلائیٹ گرے گا۔ سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے کہ ہوا کی رگڑ سے سیٹلائٹ چھبیس ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ اس سے پہلے انیس سو اناسی میں یو آر اے ایس سے پانچ گنا وزنی سیارہ مغربی آسٹریلیا میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس وقت آسٹریلیا کی حکومت نے ملبہ صاف کرنے کے لئے امریکا سے معاوضہ وصول کیا تھا۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:fakhar.naveed@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published.