مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 ڈویلپر پری ویو متعارف کر دی

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 ڈویلپر پری ویو متعارف کر دی  ہے۔
مائکروسافٹ کے پال بالمر کے مطابق اب تک اس کی 5 لاکھ کاپیاں ڈاون لوڈ کی جا چکی ہیں۔۔

مائیکروسافٹ کے ونڈوز یونٹ کے سربراہ سٹیون سینوفسکی کے مطابق ونڈوز ایٹ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے، اس کے نئے فیچرز میں ٹچ سکرین اور ٹیبلیٹ شامل ہیں ۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ونڈوز ایٹ سے ایپل آئی پیڈ اپنانے والے دوبارہ ونڈوز استعمال کرنا شروع کر دیں گے ۔ نیا پروگرام سیکنڈز میں شروع ہو جاتا ہے اور اسکرین پر رنگ برنگی ٹائلز سامنے آ جاتی ہیں جن سے براہ راست فیس بک، میسجنگ اور خبروں کے صفحے پر جایا جا سکتا ہے ۔ ونڈوز ایٹ کم جگہ گھیرتی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pakgalaxy/domains/urdu.pakgalaxy.com/public_html/wp-content/themes/UrduBlog/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pakgalaxy/domains/urdu.pakgalaxy.com/public_html/wp-content/themes/UrduBlog/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں