پی ٹی سی ایل نے پچھلے ماہ سے اپنے مختلف براڈ بینڈ پیکجز پر 50GB ڈیٹا ٹرانسفر کی حد مقرر کر دی ہوئی ہے تو قوی امکان ہے کہ اس بار کے ماہانہ بل میں آپ کو 1000 روپے مزید ادا کرنے ہونگے۔
ہزاروں صارفین ایسے ہیں جو اپنا ماہانہ بل دیکھ کر ہی اس 50GB کی حد سے اگاہ ہونگے۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین کو مطلع کیا بغیر ہے یہ حد مقرر کر دی۔صارفین کا نمائندہ ادارہ جس نے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اس نے ابھی تک اس من مانی پر پی ٹی سی ایل کو کوئی شو کاز نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔
وہ تمام صارفین جو کہ پی ٹی سی ایل کے اس ستم کا شکار ہوئے ہیں۔ اور انہیں ایک ہزار روپیہ اضافی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ ایسا کریں کہ پی ٹی سی ایل خلاف پی ٹی اے کے اس کمپلینٹ فارم کو بھر کر پی ٹی اے کو ارسال کر دیں۔ تا کہ آپ کا احتجاج ریکارڈ پر آجائے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی حق تلفی نہ ہو سکے۔
اس تبدیلی کے بعد پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کے اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہے
لیمیٹڈ براڈ بینڈ پیکج 50GB کی حد کے ساتھ |
ان لیمیٹڈ براڈ بینڈ پیکج |
2000 – 4Mbps | 3000 – 4Mbps |
5000 – 6Mbps | 6000 – 6Mbps |
7000 – 8Mbps | 8000 – 8Mbps |
- 2,1 اور 10 ایم کی پیکج تاحال ان لیمیٹڈ ہی ہیں
- نئے ریٹس 1 اگست 2011 سے لاگو ہیں
2,1 اور 10 ایم بی کی پیکج تاحال ان لیمیٹڈ ہی ہیں
نئے ریٹس 1 اگست 2011 سے لاگو ہیں
پی ٹی سی ایل کے مطابق اسکے 1000 شہروں میں اسکے صارفین کی تعداد 668,376 ہے۔