فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ نستعلیق میں پڑھیں

فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ نستعلیق  میں  پڑھیں

نستعلیق فونٹ کی ترویج کے بعد اردو زبان میں ویب سائیٹس پر کام کرنے والے تقریباً تمام لوگوں نے اپنی ویب سائیٹس کی سی ایس ایس میں نستعلیق فونٹ فیملی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ مگر کچھ مشہور زمانہ ویب سائیٹس پر ابھی بھی نستعلیق  فونٹ فیملی استعمال نہیں کی جا رہی ہے۔
آج جناب صابر صاحب موڈریٹر اردو  محفل نے ایک سکرپٹ بنایا ہے جس کی مدد سے فیس بک کو  اردو زبان کے نستعلیق فونٹ میں دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے ہم بی بی سی اردو ویب سائیٹ کو درج ذیل ربط سے کھولتے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu

جو کھلنے کے بعد کچھ اس طرح نظر آرہی ہے۔

اسی طرح اگر فیس بک کی زبان کو اردو کر دیا جائے تو اس کا جو منظر نظر آئے گا وہ کچھ اس طرح سے ہو گا۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ویب سائیٹس ہمیں نستعلیق فونٹ فیملی میں نظر آئیں۔

 

اس کے لئے ہم فائر فاکس میں ایک پلگ ان ایڈ کرتے ہیں۔ جس کا نام ہے۔

Greasemonkey

سب سے پہلے ہم فائر فاکس کے مینو بار میں ٹولز میں جائیں گے وہاں سے ہم ایڈ آنز پر کلک کر یں گے تو ایک نئی ونڈو کھلے گی وہاں پر ہم اپنا مطلوبہ پلگ ان سرچ کر کے انسٹال کر لیں گے۔

جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے  انسٹال کرنے کے بعد ہم درج ذیل ویب سائیٹ پر جا کر مطلوبہ یوزر سکرپٹ انسٹال کر لیں گے جو ہماری بی بی سی اردو سائیٹ اور فیس بک کو نستعلیق فونٹ میں دکھائیں گے۔

http://userscripts.org/scripts/

سب سے پہلے ہم اس میں جناب محمد صابر صاحب کا بنایا ہوا فیس بک کا سکرپٹ  انسٹال کرتے ہیں۔ جس کا نام ہے۔

Facebook Nastaleeq

اسی طرح ہم دوسرا سکرپٹ جس کام نام  ذیل میں درج ہے انسٹال کر لیں گے۔

BBC Urdu Font Changer

یہ دونوں یوزر سکرپٹ انسٹال ہونے کے بعد جب آپ اپنے فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹس کھولیں گے تو آپ کی بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ کچھ اس طرح  نظر آئے گی۔

 

اور فیس بک کی سائیٹ کچھ اس طرح سے نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

 

17 تبصرے “فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ نستعلیق میں پڑھیں

      1. میں نے ترجمہ والا حصہ دیکھا ہے لیکن مجھے کہیں فیس بک اردو میں دیکھنے کا آپشن نہیں مل سکا۔۔۔۔۔ خیر اب گوگل پلس آ گیا ہے۔۔۔ زیادہ وقت نہیں ملے گا فیس بک کو۔۔۔۔!۔

  1. bbc urdu والے اسکرپٹ میں فونٹ کے ہجے غلط ہیں جس کی وجہ سے نستعلیق فونٹ ظاہر نہیں ہو پا رہا، اسکرپٹ میں فونٹ کے نام تبدیل کردین تو پھر ہر کمپیوٹر پر درست فونٹ طاہر ہوں گے۔nastalique=nastaleeq

  2. مسئلہ یہ تھا کہ کوڈنگ میں انہوں نے جمیل نوری نستعلیق کی سپیلنگ یوں رکھی ہوئی ہے
    Jameel Noori Nastalique
    جبکہ میرے پاس اس طرح ہے
    Jmaeel Noori Nastaleeq
    اسپیلنگ ٹھیک کردی ایڈیٹر سے تو اب مسئلہ صحیح ہوگیا ہے۔ برائے مہربانی اسے اصل میں بھی ٹھیک کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں