فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ نستعلیق  میں  پڑھیں

نستعلیق فونٹ کی ترویج کے بعد اردو زبان میں ویب سائیٹس پر کام کرنے والے تقریباً تمام لوگوں نے اپنی ویب سائیٹس کی سی ایس ایس میں نستعلیق فونٹ فیملی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ مگر کچھ مشہور زمانہ ویب سائیٹس پر ابھی بھی نستعلیق  فونٹ فیملی استعمال نہیں کی جا رہی ہے۔
آج جناب صابر صاحب موڈریٹر اردو  محفل نے ایک سکرپٹ بنایا ہے جس کی مدد سے فیس بک کو  اردو زبان کے نستعلیق فونٹ میں دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے ہم بی بی سی اردو ویب سائیٹ کو درج ذیل ربط سے کھولتے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu

جو کھلنے کے بعد کچھ اس طرح نظر آرہی ہے۔

اسی طرح اگر فیس بک کی زبان کو اردو کر دیا جائے تو اس کا جو منظر نظر آئے گا وہ کچھ اس طرح سے ہو گا۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ویب سائیٹس ہمیں نستعلیق فونٹ فیملی میں نظر آئیں۔

 

اس کے لئے ہم فائر فاکس میں ایک پلگ ان ایڈ کرتے ہیں۔ جس کا نام ہے۔

Greasemonkey

سب سے پہلے ہم فائر فاکس کے مینو بار میں ٹولز میں جائیں گے وہاں سے ہم ایڈ آنز پر کلک کر یں گے تو ایک نئی ونڈو کھلے گی وہاں پر ہم اپنا مطلوبہ پلگ ان سرچ کر کے انسٹال کر لیں گے۔

جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے  انسٹال کرنے کے بعد ہم درج ذیل ویب سائیٹ پر جا کر مطلوبہ یوزر سکرپٹ انسٹال کر لیں گے جو ہماری بی بی سی اردو سائیٹ اور فیس بک کو نستعلیق فونٹ میں دکھائیں گے۔

http://userscripts.org/scripts/

سب سے پہلے ہم اس میں جناب محمد صابر صاحب کا بنایا ہوا فیس بک کا سکرپٹ  انسٹال کرتے ہیں۔ جس کا نام ہے۔

Facebook Nastaleeq

اسی طرح ہم دوسرا سکرپٹ جس کام نام  ذیل میں درج ہے انسٹال کر لیں گے۔

BBC Urdu Font Changer

یہ دونوں یوزر سکرپٹ انسٹال ہونے کے بعد جب آپ اپنے فیس بک اور بی بی سی اردو کی ویب سائیٹس کھولیں گے تو آپ کی بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ کچھ اس طرح  نظر آئے گی۔

 

اور فیس بک کی سائیٹ کچھ اس طرح سے نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.