وی ایل سی پلئیر ایک میڈیا پلئیر ہے جو کہ عصر حاضر کے دیگر میڈیا پلئیر کی نسبت بہت بہتر اور مشہور ہے۔ اس کا استعمال انتہائی آسان اور صارف دوست ہے۔ وی ایل سی پلئیر میں ویڈیوز اور آڈیوز کو سٹریم کرنے کے لئے بہت ہی آسان اور شاندار فیچر شامل ہے جس کی مدد سے ہم لوکل نیٹورک سے لے کر کسی بھی بڑے نیٹ ورک پر لائیو سٹریم کر سکتے ہیں۔
وی ایل سی پلئیر کی مدد سے لائیو سٹریم
براڈکاسٹنگ شروع کرنے سے پہلے آپ وی ایل سی پلئیر رن کریں۔ اور اس کے مینو میں میڈیا پر کلک کرنے کے بعد سٹریم پر کلک کریں۔
جو نیا میڈیا ڈائیلاگ کھلے گا۔اس میں آپ نے میڈیا کا چناو کرنا ہے جس کو آپ سٹریم کرنا چاہ رہے ہیں۔میڈیا میں ویڈیو یا آڈیو فائل ، ڈسک ، نیٹ ورک اور کیپچر ڈیوائس کی مدد سے کیمرے یا ڈیسک ٹاپ کا منظر
میڈیا کے چناو کے بعد آپ سٹریم بٹن پر کلک کریں۔
سٹریم کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد ایک نیا ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ پہلے مرحلے میں چناو کئے گئے میڈیا کی لسٹ دکھائے گا۔ نیکسٹ یا اگلا کی آپشن پر کلک کر دیں۔
دوسرے مرحلے میں آپ Destination Setup کریں گے۔ اس میں آپ New Destinations لسٹ میں سے Http کا چناو کریں اور اس کے بعد Add پر کلک کر دیں۔
اس میں آپ پورٹ کی سیٹنگز کریں۔ بہتر ہو گا کہ آپ ڈیفالٹ پورٹ سیٹنگ 8080 ہی رہنے دیں۔اس کے علاوہ Transcoding کو ایکٹیویٹ کر دیں تا کہ بینڈ وڈتھ کو کنٹرول کیا جا سکے۔اور نیکسٹ پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد Option Setup کی باری آئے گی۔ یہاں پر کوئی قابل زکر تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اور سٹریم پر کلک کر دیں۔
اگر تو آپ نے اوپر Display Locally کی آپشن منتخب کی تھی تو سٹریم کی جانے والی میڈیا آپ کے سسٹم پر بھی نظر آئے گی۔
اگر آپ نے فائر وال کو آن کیا ہوا ہے تو یہ یقینی بنا لیں کہ اس میں VLC Player کو آپ نے Allow کیا ہوا ہے۔ اگر آپ نے اپنی سٹریم کو انٹرنیٹ پر بھیجنا ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے راوٹر میں کچھ فارورڈ پورٹس کی سیٹنگز کرنا ہوں گی۔
سٹریم کو دوسرے سسٹم پر چلانا:۔
اوپر سٹریم کئے گئے میڈیا کو کسی دوسرے سسٹم سے دیکھنے کے لئے آپ وہاں بھی وی ایل سی میڈیا پلئیر انسٹال کر لیں۔ اور اسے رن کرنے کے بعد مینو میں میڈیا کی فائل پر کلک کریں۔ اس کے بعد اوپن نیٹورک سٹریم پر کلک کریں۔
آپ نے چونکہ اوپر http آپشن منتخب کی تھی۔ اس لئے یہاں بھی نیٹ ورک پروٹوکول میں http استعمال کیا جائے گا۔ آپ کو سورس کمپیوٹر پر موجود آئی پی کا معلوم ہونا ضروری ہے۔ اور یو آر ایل کچھ اس طرح سے بنے گا۔
http://192.168.1.76:8080
یا
http://your-ip:8080
اس کے بعد آپ پلے کے بٹن پر کلک کر دیں۔ تو وہ میڈیا آپ کے پاس پلے ہو جائے گا۔
اگر آپ کو کو ئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو آپ سب سے پہلے فائر وال کو ضرور چیک کریں۔