غیر رجسٹر موبائل سمز آج بند کر دی جائیں گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تمام موبائل فون کمپنیز کو سترہ مئی تک غیر رجسٹرڈ موبائل فون سمیں بند کرنے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل سمیں بند کرنے سے تقریباً ساڑھے چار سے ساڑھے چھ کروڑ سمز بلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک جیسے آئی ایم ای آئی موبائل فونز پر بھی موبائل سمیں کام نہیں کریں گی۔

اپنے صارفین کے کوائف کی تصدیق کے لئے تمام سیلو لر کمپنیز نے اپنے طور پر اشتہارات اور انعامات کی آفر بھی کی تھی۔

جیسا کہ کل کے اس مراسلہ میں ہم نے  صارفین کو اعلیٰ شخصیات کے غیر رجسڑڈ سمز کے متعلق خبر دی تھی۔ کیا ایسی تمام سمز بھی بلاک کی جائیں گی۔ یا صرف یہ ایکشن سیلو لر کمپنیز عام صارف پر لاگو کریں گی۔

 

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.