ایشیا میں آئی پی ورژن 4 کی کمی

IP انٹرنیت پروٹوکول ایڈریس کےلیئے استعمال ہوتا ہے، انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہر ایک Router, Modem, Gateway point کا اپنا ایک حاص ایڈریس ہوتا ہے جوکہ ساری دنیا میں واحد ہوتا ہے۔
اب تک آئی پی کا ورژن 4 استعمال ہوتا ہے جس سے 232 ایڈریس استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔
یہ کوئی 4000000000 اڈریس بنتے ہیں جو کہ بہت زیادہ ہیں۔
لیکن انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا استعمال اور ہر ٹیکنالوجیکل چیز کو انٹرنیٹ کے زریعے سے آپس میں منسلک کرنے کے خیال نے اس بات کا تقاظہ کیا کہ آئی پی اڈریس کی تعداد بڑھائی جائے۔
اسی خیال کہ مدنظر آئی پی ورژن 6 کو ایجاد کیا گیا، اس نئے طریقے سے آئی پی ایڈریس کی تعداد 2128 میسر ہو گی۔
اس نئے طریقے کے استعمال سے جو تعداد آئی پی کی میسر ہو گی اسکا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ: اگر زمین کہ کل مربع میٹر لیئے جائیں تو ورژن 4 سے تقریبا 7 ایڈریس ہر 1 ملین مربع میٹر کیلئیے ہیں، جبکہ ورژن 6 سے یہی تعداد 666000000000000000000000 ہر مربع میٹر کے لیئے محتص ہو گی۔

ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (APNIC)

نے اب اعلان کیا ہے کہ ایشیا میں  آئی پی ورژن 4 اب تیسرے یعنی آخری مر حلے میں داخل ہو گیا ہے۔ جس میں اس ورژن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

جبکہ پی ٹی اے کے ایک اندازے کے مطابق  پاکستان میں آئی پی ورژن 4 کی حد کے خاتمے کی مدت 2014 تک بتائی ہے۔

جوکہ اب اوپر موجود حقیقت کی وجہ سے سراسر غلط نظر آرہی ہے۔کہ پاکستان میں یہ ورژن 4 2014 تک دستیاب ہو گا۔

آئی پی ورژن 6 پر منتقلی کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تمام آئی ایس پیز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے مگر اس کے باوجود کوئی حوصلہ افزا کام نہیں ہورہا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pakgalaxy/domains/urdu.pakgalaxy.com/public_html/wp-content/themes/UrduBlog/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/pakgalaxy/domains/urdu.pakgalaxy.com/public_html/wp-content/themes/UrduBlog/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں