ایک چینی شخص نے ہوا میں اڑنے کا شوق پورا کرنے کے لئے گھر میں چھوٹے ہوائی جہاز بنانا شروع کر دیئے۔

ژانگ چی ایک جہاز بنانے والی کمپنی میں ملازم تھا، اس نے ہوا میں اڑنے کا شوق پورا کرنے کے لئے دس برس پہلے نوکری چھوڑ دی۔ اس نے جہاز کا ڈیزائن انٹرنیٹ سے حاصل کیا اور اپنے دوستوں کی مدد سے بے کار اشیاء سے ایک چھوٹا سا جہاز تیار کیا جس کے اڑانے کا مظاہرہ بیجنگ کے مضافاتی علاقوں میں کیا۔ اس نے ہوا میں اڑنے والا پیراشوٹ بھی تیار کیا۔ اسکا بنایا جہاز پٹرول سے چلتا ہے اور سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا سکتا ہے۔ ژانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے بنائے جہاز پر چار ہزار میٹر کی بلندی تک اڑان بھری ہے۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.