امریکا میں بغیر پائلٹ ہائپرسپر سونک طیارے کی دوسری آزمائشی پرواز ناکام ہوگئی
امریکا کی ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کےمطابق آزمائشی پروازپر نیویارک سے لاس اینجلس جانےوالے طیارے کا کنٹرول روم سےرابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ ہائپرسپرسونک طیارہ آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز ہے اور اس پر308 ملین ڈالر لاگت آئی۔ گزشتہ روز اس کی پہلی پروازتھی جس میں بغیر پائلٹ کے 13 ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والایہ طیارہ کامیاب رہاتھا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ طیارہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔