جنگ اخبار جو کہ ملک بھر ایک اہم نام ہے۔ بلکہ صف اول کے اخبارات میں سب سے آگےہے۔ اس نے اپنے اخبارات کو بھی آن لائن ایڈیشن کے طور پر بھی جا ری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میڈیا گروپ کی جو اچھی بات ہے وہ یہ ہے کہ اس نے آن لائن تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے بھی ایک حصہ بنایا ہوا ہے جو کہ جنگ آن لائن تازہ ترین اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔
صبح کے وقت ایکسپریس آن لائن ایڈیشن اور جنگ اخبار کا مطالعہ کئے بغیر رہا ہی نہیں جاتا۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میرے انٹرنیٹ کا آغاز سب سے پہلے انہی دو اخبارات کی سائیٹ سے ہوتا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے جنگ اخبار پر تازہ خبریں دیکھنے کے بعد جب اپنے شہر گوجرانوالہ شہر کی خبریں دیکھنے کے سائیڈ بار میں موجود گوجرانوالہ کے شہر کے ربط پر کلک کیا تو مجھے وہ صفحہ سرگودھا شہر کی خبروں پہ لے گیا میں حیران ہو گیا ۔ کہ آج گوجرانوالہ میں سرگودھا کیوں چھا گیا ہے۔
پھر جب یو آر ایل چیک کیا تو وہ سرگودھا کا تھا سوچا ہو سکتا ہے کہ غلطی سے کلک ہو گیا ہو۔ دوبارہ پھر سے گوجرانوالہ کے ربط پر کلک کیا تو پھر سرگودھا شہر سامنے۔
جب گوجرانوالہ شہر کے ربط پر کر سر لے کر گیا تو دیکھا کہ وہاں پر تو سرگودھا شہر کا ربط لگا ہوا ہے۔سوچا ہو سکتا ہے آج جنگ کی ٹیم نے غلطی سے ربط غلط لگا دیا ہے۔ لیکن آج تقریباً چوتھا دن ہے کہ یہی صورت حال درپیش ہے۔ اب گوجرانوالہ کے خبریں پڑھنے کے لئے ڈیرہ غازی خان کے ربط پر جانا پڑتا ہے جہاں سے گوجرانوالہ کی خبریں ملتی ہیں۔