6 اگست 1991 کو انٹرنیٹ کی سہولت عوامی سطح پر متعارف ہوئی تھی ۔
گزشتہ 20 سالوں میں انٹر نیٹ نے جتنی ترقی کی ہے اس نے زندگی کے تصور کو با لکل بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انٹر نیٹ کے منفی اثرات بھی ہیں لیکن اس کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ویب کمپنیوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ لوگوں کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں تک رسائی کو ممکن بنایا ہے۔ سیاست میں شفافیت انٹرنیٹ پر معلومات کی بہتات کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ سماجی ویب سائٹس اور معاشی، سیاسی اور معاشرتی عوامل کی آن لائن وقوع پذیری نے 20 سال قبل کی دنیا کو با لکل بدل کر رکھ دیا ہے۔ انٹر نیٹ نے لوگوں کی سوچ اور رویوں کو با لکل بدل کر رکھ دیا ہے۔