علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی کام کرنا شروع کیا تو اس وقت سے اس ادارے کی ویب سائیٹ سے تعلق اور جان پہچان رہی ہے۔ ویب ڈیزائن بہر حال ٹھیک ہے اور اس میں یوزر فرینڈلی ماحول بھی تقریباً ٹھیک ہی ہے۔ لیکن میرا نہیں خیال کہ ایک نیا یوزر جو یہاں پہلی دفعہ وارد ہوتا ہو گا اس کا سر نہ چکراتا ہو۔ خیر سانوں کی۔
شروع میں جب اس سائیٹ کا کمپلینٹ باکس دیکھا تو اچھا لگا کہ بندہ خط و کتابت سے بچ جائے گا اور تمام پیغامات کا ریکارڈ بھی دونوں اطراف کے لوگوں کے لئے ثبوت کے طور پر موجود رہے گا۔
لیکن ایک عرصے کے بعد اوپن یونیورسٹی ویب انتظامیہ نے اسے غیر فعال کر دیا ہے اندرونی کیا کہانی ہے اسے غیر فعال کرنے کی یہ تو وہی جانتے ہیں۔ بظاہر ویب سائیٹ پر یہ آپشن نظر آرہی ہے کمپلینٹ مینجمنٹ کے لیکن نہ تو آپ اس پر نیا یوزر بنا سکتے ہیں اور نا ہی پرانے یوزر سے لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ تمام پرانے یوزرز کا ریکارڈ ختم کیا جا چکا ہے۔
لیکن میں نے پھر بھی ان کی خامیوں کو پکڑ کر ان کے فارم وغیرہ میں تبدیل کئے ہوئے ربط کو پکڑ کر اس کو براوزر میں ڈائریکٹ درج کر کے اس سے اپنا لاگ ان دوبارہ بنا لیا ہے۔
چلیں آج آپ کو بھی یہ طریقہ بتا دوں۔
سب سے پہلے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے بٹن پر کلک کریں۔
اس میں آپ درج ذیل تصویر دیکھیں گے اس میں اگر آپ سائن اپ کے بٹن پر کلک کریں گے تو آگے کوئی نیا فارم نہیں کھلے گا کیونکہ یہ انتظامیہ نے غیر فعال کر دیا ہے۔
تو جناب سائن اپ کرنے کے لئے آپ درج ذیل ربط کو کھولیں۔
http://aiou.edu.pk/AIOUBOX/signup.asp
اس ربط پر کلک کرنے سے زیل میں دکھایا گیا تصویری فارم والا صفحہ کھل جائے گا۔
اس فارم کو مکمل پُر کرنے کے بعد اسے سبمٹ کر دیں۔
یوں ایک مرحلہ طے ہو جائے گا۔ اور آپ کی یوزر آئی ڈی بن جائے گی۔
اب آپ نے پہلے والے لاگ ان صفحے پر چلے جانا ہے اور وہاں سے لاگ ان ہو جانا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنی کمپلینٹ درج کروانے کے مرحلے میں داخل ہو جانا ہے۔ وہاں بھی ایک ربط غیر فعال ہے۔
لاگ ان ہونے کے بعد کچھ ایسا صفحہ کھلے گا یہاں پر کریٹ نیو کیوری کا بٹن ہے۔ جو غیر فعال ہے۔ اس کے لئے آپ کو درج ذیل ربط پر جا کر لنک درست کرنا ہو گا۔
http://aiou.edu.pk/AIOUBOX/Submit_Query1.asp
یوں آپ اس کے بعد کھلنے والے درج ذیل صفحے کی مدد سے اپنی شکایت کو داخل کر سکتے ہیں۔
ہماری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اس آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو دوبارہ بحال کروا کر اس آئی ٹی کے دور میں اپنے طلبا پر احسان فرمائے۔ تا کہ طلبا و طالبات کو گھر بیٹھے اپنے مسائل کے حل کے لئے آسانی سے ایک پلیٹ فارم میسر آ سکے ۔ اس طرح ریکارڈ بھی محفوظ رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی بہتر ہو گا۔