فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زیوریک برگ گوگل پلس صارفین کے پسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔
گوگل پلس کے اعداد و شمار کے مطابق 21 ہزار 213 افراد مارک ذوکر برگ کے پرستار ہیں جبکہ گوگل کے مالک لیری پیج 14 ہزار 798 چاہنے والوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گوگل کی پرستاروں کی فہرست پر اس وقت گوگل کے ملازمین اور صحافیوں کی اجارہ داری ہے۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ جب گوگل بین الاقوامی طور پر اپنی سوشل ویب سائٹ کا آغاز کرے گا تو ڈرامائی تبدیلی واقع ہو گی۔ ذوکر برگ اور لیری پیج کے بعد گوگل کے ملازم وک گنڈوٹرا 13 ہزار 783 چاہنے والوں کے ساتھ تیسرے جبکہ سرگئی برن 11 ہزار 629 پرستاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی ملکہ لیڈی گاگا اور دوسری مقبول شخصیات گوگل پلس صارف کے مقابلے میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اپنی اجارہ داری کھو بیٹھیں گی؟