سافٹ ویئر بنانے والی مقبول ترین کمپنی مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیو بالمر نے تصدیق کی ہے کہ مائیکرسافٹ ونڈوز 8 اگلے سال فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
مائیکروسافٹ ونڈوز سیون اب تک سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والا ورژن ہے لیکن آخری سہ ماہی میں اس کی فروخت میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ بالمر نے مائیکروسافٹ کی پراڈکٹس کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ونڈوز کا نیا ورژن زیادہ بہتر ہو گا۔ صارفین ونڈوز سیون کے اگلے ورژن کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
اگرچہ سٹیو بالمر نے اپنی تقریر کے دوران “ونڈوز 8” کا نام استعمال کیا لیکن مائیکرو سافٹ نے باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی، ذرائع کے مطابق ونڈوز کے نئے ورژن کو “ونڈوز نیکسٹ” کا نام دیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز کے نئے ورژن کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔