مقبول انٹرنیٹ کمپنی گوگل کارپوریشن نے ایسا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے صارفین کارڈز کی بجائے اپنے ٹیلیفون سے بل ادا کر سکیں گے۔
اس مقصد کیلئے گوگل دنیا کے دوسرے بڑے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پراسیسنگ نیٹ ورک کے حامل ماسٹر کارڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ گوگل کا یہ موبائل پیمنٹ سسٹم “اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم” پر چلے گا۔ گوگل کارپوریشن کو امید ہے کہ اس کا موبائل پیمنٹ سسٹم ویزا اور دوسرے کارڈز کو شکست دے سکے گا۔ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ گوگل اس نظام کو صرف نیو یارک میں شروع کرے گا یا پورے ملک میں متعارف کرائے گا۔