فیس بک پر جمہوریت کے حق مٰں احتجاج شروع کرنے پر ایک شخص کو دوسال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
انتیس سالہ بختیار کو آذربائیجان میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے “عوامی انقلاب” نامی ایک پیج شروع کرنے کے جرم میں جیل بھیجا گیا۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے حکام، حکومت مخالفین کو دبانے کیلئے ڈرا دھمکا رہی ہے۔
اسی مہینے میں فیس بک پر مشرق وسطٰی طرز کے مظاہروں کی دعوت دینے پر ایک اور شخص کو منشیات رکھنے کے جرم ڈھائی برس کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ حزب اختلاف کے حمایتی بیس سالہ جبار سالوان پر غیر قانونی طور پر اوپیم رکھنے کا الزام تھا۔ جبار نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر لکھے گئے پیغام میں مشرق وسطٰی میں ہونے والے مظاہروں کو “انتقام کا دن” کہا تھا۔