چین کے شہرشنگھائی میں الیکٹرک کار متعارف کرادی گئی ہے جو کہ 8گھنٹےچارجنگ کے بعد یہ الیکڑک کار 200کلومیٹر سفر آسانی سے طے کرسکتی ہے۔

مکمل طورپرچین میں تیارکی گئی اس گاڑی کوشنگھائی میں عام آزمائش کیلئے پیش کردیاگیاہے۔ایسے شہری جن کے پاس تین سال پرانا ڈرائیونگ لائسنس ہے گاڑی کی مفت ڈرائیو کا لطف اٹھا سکتےہیں۔شنگھائی شہرمیں کچھ مقامات پر گاڑی کو چارج کرنےکیلئے الیکڑک سپاٹ بنادئیےگئےہیں جہاں سے حسب ضرورت گاڑی کو چارج بھی کیاجاسکتاہے۔چینی حکومت الیکٹرک کارکےفروغ کیلئے شہریوں کو بڑے پیمانےپرسبسڈی فراہم کرے گی۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.