وال سٹریٹ جرنل کے مطابق مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی سکائیپ خریدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اخبار کے مطابق اگر یہ سودہ ہو گیا تو اس کی قیمت ساڑھے آٹھ ارب ڈالر ہو سکتی ہے اور یہ مائیکروسافٹ کی سب سے مہنگی خریداری ہو گی۔
مائیکروسافٹ اور سکائیپ نے اس کہانی پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ لگزمبرگ کی کمپنی سکائیپ کے دنیا بھر میں تقریباً چھیاسٹھ کروڑ صارفین ہیں۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سکائیٹ نے اپنے حصص بازار میں پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
انٹرنیٹ پر نیلامی کی ویب سائیٹ ای بے نے سن دو ہزار چھ میں سکائیپ کو دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر میں خریداہ تھا۔ ای بے نے دو ہزار نو میں سکائیپ کا ستر فیصد حصہ دو ارب ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔
سکائیپ اس وقت اکویٹی فرم سِلور لیک اور اور آندریسن ہورووِٹز اور دیگر سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ملکیت ہے۔