بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا تو ہم نے اس سے پہلے مراسلے میں سمجھ لیا۔
اب دوسرا سوشل میڈیا جو کہ فیس بک کے مقابلے پر چل رہا ہے وہ ہے گوگل پلس۔ حال ہی میں گوگل پلس نے بھی پیج بنانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ جس پر فیس بک کی طرح پیج بنا کر اپنے فالوور کو اپنی سائیٹ یا بلاگ کے متعلق اپ ڈیٹ دی جا سکتی ہیں۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لحاظ سے سوشل میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کسی بھی ویب سائیٹ کو اچھی کارکردگی دکھانے اور اس کی ٹریفک بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یوں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں مختلف قسم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں لیکن آج ہم یہاں گوگل پلس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے برانڈ یعنی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لئے ایک گوگل پلس پیج بنانا سیکھیں گے۔

گوگل پلس پیج بنانے کے لئے آپ کے پاس ایک ایکٹو گوگل اکاونٹ ہونا ضروری ہے۔ جس کی مدد سے ہم اگلے مراحل طے کریں گے۔ اگر آپ نے ابھی تک گوگل اکاونٹ حاصل نہیں کیا ہے تو آپ نیا گوگل اکاونٹ بنا لیں۔

اب آپ گوگل اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کے بعد گوگل پلس پیج بنانے کے اس ربط پر کلک کریں۔
https://plus.google.com/pages/create
اس کے بعد آپ کو اس طرح سے ایک سکرین نظر آئے گی۔

How to Set Up a Google+ Page for Your Business

تصویر میں دکھائی گئی کیٹیگریز میں سے آپ اپنی متعلقہ کیٹیگری کو سلیکٹ یعنی منتخب کر کے کلک کریں اور اگلی سکرین پر چلے جائیں۔
اس سکرین پر آپ اپنی سائیٹ یا بلاگ کی مناسبت سے گوگل پلس پیج کے لئے نام منتخب کر لیں۔
اس کے بعد آپ سائیٹ یا بلاگ کا ربط دیں۔
آپ کے صفحہ کا مواد جن صارفین کے لئے موزوں ہے انہیں منتخب کرنے کے بعد لائسنس ضابطہ کے ساتھ تائید کرتے ہوئے جاریcontinue پر کلک کر کے آگے بڑھ جائیں۔

اگلی سکرین پر جا کر آپ پیج کے لئے ایک نمائندہ تصویر جو لوگو ، برانڈ لوگو وغیرہ ہو کو منتخب کریں۔
اس کے بعد ایک کور فوٹو منتخب کریں۔
رابطے کے متعلق تفصیل داخل کرنے کے بعد
اپنی سائیٹ یا بلاگ کو اس صفحہ کے ساتھ جوڑ لیں۔
درج بالا مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی آپ کا گوگل پلس پیج تیار ہو گیا۔ اس کے بعد آپ اپنی سائیٹ یا بلاگ یا برانڈ کے متعلقہ مواد اس پر اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.