ایس ای او سیریز کے حوالے سے آج ہم گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں کسی بھی بلاگسپاٹ ، ورڈپریس بلاگ یا کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ بنانا اور اسے گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں شامل کرنا سیکھیں گے۔ یوں تو یہ موضوع بہت طوالت پر مبنی ہے لیکن میں یہاں اسے آسان اور طوالت سے بچنے کے لئے مختصر طور پر بیان کر دیتا ہوں۔
سائیٹ میپ کیا ہوتا ہے؟
سائیٹ میپ ایک ایسی ایکس ایم ایل ایکسٹینشن پر مبنی فائل ہوتی ہے جس میں آپ کے بلاگ یا ویب سائیٹ پر موجود تمام ربط یعنی ویب لینکس کو شامل کئے ہوئے ہوتی ہے۔ جس کو گوگل سرچ انجن کرالنگ کے دوران پڑھتا ہے اور آپ کی سائیٹ پر موجود تمام روابط کو اپنی ڈیٹا بیس میں محفوظ کرلیتا ہے۔ اور تجزیہ کرکے آپ کی سائیٹ کو انڈیکس کرتا ہے۔
یہاں ہم سائیٹ میپ بنانا سیکھتے ہیں کہ مختلف قسم کے ویب فورم کے لئے کیسے سائیٹ میپ بنایا جائے؟
بلاگسپاٹ بلاگرز یا ویب سائیٹ کے لئے سائیٹ میپ بنانا
بلاگسپاٹ یعنی بلاگرز کے لئے سائیٹ میپ بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ لوگ
(atom.xml?redirect=false&start-index=1&max-results=500)
اس بریکٹ میں دئیے گئے ٹیکسٹ کو اپنی سائیٹ یا بلاگ کے ایڈریس کے آخر میں لگا کر آسانی کے ساتھ سائیٹ میپ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہاں میں جناب مصطفی ملک صاحب کے بلاگ کے ربط کے ساتھ مثال دینا چاہوں گا۔
http://urdugardening.blogspot.com/atom.xml?redirect=false&start-index=1&max-results=500
لو جی بلاگ سپاٹ والوں کا تو سائیٹ میپ بن گیا لیکن یہاں ایک اور مسئلہ درپیش ہے۔ اب سرچ انجن کو کیسے بتایا جائے کہ سائیٹ میپ کہاں سے تلاش کرے۔ تو جناب اس کے لئے بھی دو عدد حل ہیں۔
۔1۔ آپ اپنے بلاگسپاٹ پر لاگ ان ہونے کے بعد
dashboard >> settings >> search preferences
پر جائیں اور وہاں پر custom robots.txt کو ایڈٹ کریں۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اور اس کو تصویر کے مطابق محفوظ کر لیں۔
۔2۔ گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں شامل کرنے کے لئے آپ گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں لاگ ان ہونے کے بعد اپنی شامل کی سائیٹ پر کلک کریں اور سائیٹ میُ کی آپشن میں جائیں۔
اور اوپن ہونے والے باکس میں اپنی سائیٹ کے ایڈریس کے سامنے درج ذیل ٹیکسٹ پیسٹ کر کے submit sitemap پر کلک کر دیں۔
atom.xml?redirect=false&start-index=1&max-results=500
اس کے بعد گوگل ویب ماسٹر ٹولز خود ہی کرالنگ کر کے آپ کی بلاگسپاٹ بلاگ یا سائیٹ کو انڈیکس کر لے گا۔
ورڈپریس بلاگ یا ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ بنانا:۔
ورڈ پریس سائیٹ یا بلاگ کا سائیت میپ بنانا انتہائی آسان کام ہے۔ جس کے لئے آپ کو درج ذیل لنک پر دیا گیا پلگ ان انسٹال کرنا ہوگا۔
اس کو انسٹال کرنے کے لئے یا تو ورڈپریس کے ایڈمن پینل سے آپ پلگ ان میں جا کر ورڈپریس کی پلگ ان ڈائریکٹری سے اوپر والا ٹیکسٹ سرچ کر کے انسٹال کر لیں یا دئیے گئے لنک سے ڈاون لوڈ کر کے اسے انسٹال کر لیں۔
انسٹال کر نے کے بعد اس کی تھوڑی سی سیٹنگز کرنا ہوں گی۔ جو کہ
ان سرخ خانوں کے اندر دکھا دی گئی ہیں۔ اگر آپ سب سے اوپر پہلے سرخ خانے میں نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ کہ اس میں سائیٹ میپ فائل کی لوکیشن کیا بن رہی ہے اور آپ کے سائیٹ میپ کا لنک کیا ہو گا۔
گوگل ویب ماسٹر ٹولز بار میں لاگ ان ہونے کے بعد شامل کی گئی سائیٹ پر کلک کرنے کے بعد سائیٹ میپ کی آپشن پر جائیں اور تصویر کے مطابق وہاں سائیٹ میپ شامل کر لیں۔
اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی طریقہ آسان نہیں لگتا ہے تو آپ سائیٹ میپ فائل بنانے کے لئے درج ذیل ویب سائیٹ پر جائیں
سائیٹ میپ ایکس ایم ایل ویب سائیٹ
اس تصویر کے مطابق آپ اپنی سائیٹ کا لنک دے کر سٹارٹ پر کلک کریں جس کے بعد آپ کی ویب سائیٹ سے لنک لے کر سائیٹ میپ ایکس ایم ایل بننا شروع ہو جائے گا۔
سائیٹ میپ بننے کا عمل ختم ہونے کے بعد آپ بنائی گئی فائل کو ڈاون لوڈ کریں اور اسے اپنے ویب سائیٹ کے سرور پر
Public_html
کے فولڈر میں اپ لوڈ کر دیں اور کوشش کریں اس فائل کا نام۔
sitemap.xml
ہی رکھیں اور گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں سائن ان ہونے کے بعد شامل کی گئی ویب سائیٹ پر کلک کریں اور سائیٹ میپ کی آپشن پر جانے کے بعد
تصویر کے مطابق سائیٹ میپ کو شامل کر دیں۔
کچھ دیر کے بعد اسی آپشن میں آپ کو کچھ روابط شامل ہوئے نظر آئیں گے جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔