پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں پہلی بار فائبر ٹو ہوم کے نام سے گیگا بٹ پیسو آپٹیکل نیٹورک ٹیکنالوجی پر مشتمل سروس کا کراچی سے اجرا کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں پہلے فائبر ٹو ہوم سروس جاری کی ہے۔ جو کہ کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور اور اسلام آباد کے صارفین کے لئے بھی دستیاب ہو گی۔
گیگا بٹ پیسو آپٹیکل نیٹورک ٹیکنالوجی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز کی بینڈوڈتھ میں نمایاں فرق آئے گا۔ یہ مستقبل میں مزید سروسز کے اجرا کے لئے راہ ہموار کرے گی۔ جس سے لاگت میں نمایاں کمی ہو گی۔
اس سے ٹیلی فون آواز ، انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل کی ٹی وی سروس بہتر طور پر پیش کی جا سکے گی۔