گذشتہ روز 8 ستمبر 2011 کو گوگل نے انکشاف کیا ہے اس کی کمپنی 2 لاکھ گھروں کے استعمال کے برابر الیکٹریسٹی استعمال کر رہا ہے۔ اس کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے وہ زمین کو سبز رکھنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ہر مرتبہ کوئی گوگل سرچ ، یوٹیوب ویڈیو دیکھنے یا کسی کو جی میل کی مدد سے پیغام بھیجنے کے لئے کمپنی کا ڈیٹا کمپیوٹر ایک جو ہری پاور پلانٹ کی پیدااوار کا ایک چوتھائی استعمال کرتا ہے۔ دنیا بھر میں موجود گوگل کے ڈیٹا سرورز مسلسل تقریباً 260 ملین واٹ استعمال کرتے ہیں۔
کمپنی نے اب تک یہ تمام اعداد و شمار خفیہ رکھے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کے لئے شرمناک ہونے کے ساتھ گوگل کے حریفوں کو یہ معلوم ہو گیا ہے کہ گوگل اپنے آپریشن کس طرح انجام دے رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار بڑے معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے دنیا کو ہرا رکھنے میں خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔کیونکہ لوگ کم انرجی استعمال کر کے اس سے زیادہ انرجی سے کئے جانے والے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس کا اسطرح لیں کہ اگر کسی ریفرنس یعنی حوالہ جات کو دیکھنے کے لئے لائبریری جانے پر جتنی گیسولین کا استعمال ہوتا اس سے کہیں کم لاگت میں اس سے زیادہ کم وقت اور کم انرجی میں وہ کام ہو سکتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ لوگ روزانہ اربوں کی تعداد میں سرچ کرتے ہیں۔اور اس کے علاوہ لاتعداد قسم کے سوالوں کے جوابات اور مواد کی ڈاون لوڈنگ کی جاتی ہے۔
سورس: نیویارک ٹائم