گوگل نے دو سال کے انتظار اپنا لیپ ٹاپ کروم ای بک مارکیٹ میںلانے کا اعلان کردیا ہے.گوگل جو کروم آپریٹنگ سسٹم کو مائیکروسافٹ ونڈوز کے متبادل کے طور پر لایا ہے
کا کہنا ہے کہ کروم ای بک سام سنگ اور ایکر تیار کریںگی.لیپ ٹاپ کی قیمت 399 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی. ایکر کے تیار کردہ کروم ای بک کی سکرین 1.6 انچ کی ہوگی جبکہ سٹارٹ ہونے کا وقت 8 سیکنڈ ہوگا.این570 سی پی یو اور 16 جی بی کی ایس ڈی ڈی ہوگی .ساڑھے چھ گھنٹے بیٹری ٹائم کے ساتھ اور بھی بہت سی سہولیات دی گئی ہیں.