گوگل نے امریکہ میں‌انٹر نیٹ صارفین کو معاشی فیصلے کرنے کیلئے “گوگل ایڈوائزر” نامی ٹولز متعارف کرا دیئے ہیں.

گوگل ایڈوائزر نامی یہ ٹول صارفین کو کریڈٹ کارڈ، قرضے، بچت اکائونٹس اور دوسرے معاشی معاملات میں منافع اور قیمتوں کا موازنہ کرنے میں‌مدد دیتا ہے. جیسے ہی صارف اپنی ضروریات کے پیش نظر کریڈٹ‌کارڈ، قرضے، کیش ڈیپازٹ یا بچت اکائونٹ کے بارے میں‌معلومات حاصل کرنے کیلئے گوگل کے ذریعے تلاش کرتا ہے، گوگل ایڈوائزر صارف کی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ افراد کے نام، پتے اور ٹیلیفون نمبرز کی فہرست پیش کر دیتا ہے. یہ ویب سائٹ صارفین کو معاشی مصنوعات تلاش کرنے اور مختلف سپلائرز کی جانب سے فراہم کردہ ان کی قیمتوں‌ کا موازنہ کرنے میں‌مدد دیتی ہے.

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.