پاکستان نے دوست ملک چین کے تعاون سے پہلا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ون آر خلاء میں چھوڑ دیا۔
مواصلاتی سیارہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 9:17منٹ پر چین کے شہر شی چانگ سے لاؤنچ کیا جس کے بعد اسلام آباد کو ہائی ٹیکنالوجی میں اہم مقام حاصل ہوگیا ہے۔
سیٹلائٹ 38 ڈگری مشرق میں مدار میں چھوڑا گیا، اس موقع پر پاکستان کے سیکرٹری دفاع بھی موجود تھے۔
سپارکو کے مطابق پاکستانی ماہرین نے خلا کے میدان میں مہارت حاصل کرنے کے لیے چین کے اشتراک سے یہ کامیاب تجربہ کیا۔ اس مواصلاتی سیارے کے ایس کے 30 ٹرانسپوٹرز،12سی بی اور 18کے یو بینڈ ہیں،یہ پاک سیٹ ون کی جگہ لے گا جو اسپیس پروگرام 2040ءکا حصہ ہے۔
پاک سیٹ آئی آر کی عمر 15 سال ہے۔ یہ سیٹ تمام پاکستان کے لیے مواصلاتی سروس فراہم کرے گا۔
پاکستان کو اب پہلےقومی مواصلاتی سیارے کے ذریعے سیٹلائٹ کے میدان میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز اور برقیاتی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگیا ہے۔