کمپیوٹر صارفین کے پاس ایسی فائلز ، تصاویر ، ویڈیوز ، سافٹ وئیرز ، ویب سائیٹ سکرپٹس وغیرہ ہوتے
ہیں۔ جنہیں وہ چاہتے ہیں کہ وہ دوسری جگہوں اور دوسرے کمپیوٹرز سے بھی زیر استعمال لا سکیں۔ اس
مقصد کے لئے سب سے پہلے ڈراپ باکس نے اپنی سروس مہیا کی جو ایک عرصہ سے کارآمد چلی آرہی
ہے۔ اس کے بعد اب مائیکروسافٹ اور گوگل نے بھی اس میدان میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کیا ہے۔
یہ تینوں کمپنیاں تقریباً ایک جیسی ہی سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ یعنی یہ آپ کو آن لائن ڈیٹا سٹور کرنے
کے لئے ڈسک سپیس مہیا کر رہی ہیں۔ جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے۔ کہ اگر آپ کسی ایک جگہ پر کسی فائل میں
ردو بدل کرتے ہیں تو وہ تمام جگہ پر تبدیل ہو جاتی ہے۔
یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتی ہیں۔
سکائی ڈرائیو بمقابلہ گوگل ڈرائیو بمقابلہ ڈراپ باکس:۔
مددگار پلیٹ فارم:۔
الف ۔۔۔۔ڈراپ باکس اپنی سروسز ونڈوز ، میک ، آئی او ایس ، بلیک بیری اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو فراہم
کرتا ہے۔
ب ۔۔۔۔ونڈوز لائیو سکائی ڈرائیو اپنی سروسز ۔ ونڈوز ، میک ، آئی فون ، آئی پیڈ اور ونڈوز موبائل فون
کے لئے فراہم کرتا ہے۔
ج ۔۔۔۔ گوگل ڈرائیو اپنی سروسز ۔ پی سی ، میک ، اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز ہی کو صرف فراہم رکتا ہے۔
سب سے اہم فرق یہ ہے کہ ڈراپ باکس ونڈوز ایکس پی اور لینکس دونوں کو سروس فراہم کرتا ہے جبکہ
سکائی ڈرائیو ایسا نہیں کرتی ہے۔
ڈیٹا سٹوریج کی حد:۔
ڈراپ باکس 2 سے 3 جی بی کا ڈیٹا مفت سٹور کر نے کی سہولت دیتا ہے۔ جس میں بعد میں مزید اضافہ کیا
جا سکتا ہے۔
گوگل ڈرائیو 5 جی بی تک مفت ڈیٹا سٹوریج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
سکائی ڈرائیو 7 جی بی سے مفت ڈیٹا سٹور یج کی سہولت دیتی ہے۔
سٹوریج پلان:۔
اگر آپ کے پاس سکائی ڈرائیو پر سٹوریج سپیس کم ہو گئی ہو تو آپ مزید 20 جی بی کی سٹوریج 10 ڈالر
سالانہ میں بڑھا سکتے ہیں۔50 جی بی اضافی کی فیس 25 ڈالر سالانہ ہے۔
ڈراپ باکس 50 جی بی کی سٹوریج اضافہ کے لئے 99 ڈالر سالانہ فیس لیتا ہے۔
جبکہ گوگل ڈرائیو 20 جی بی مزید سٹوریج سپیس 2.49 ڈالر ماہانہ فیس لیتا ہے۔
بلٹ ان فائل ویور:۔
سکائی ڈرائیو اور ڈراپ باکس ویب ایپس فائلوں کو آن لائن ہی دیکھنے اور پڑھنے کی سہولت فراہم کرتے
ہیں۔ جبکہ گوگل ڈرائیو ، گوگل ڈاکس کی مدد سے زیادہ فائلوں کی ویور شپ دیتی ہے۔
فائل کی ہسٹری:۔
ڈراپ باکس کی مفت سروس میں کسی بھی فائل کی 30 دن تک کی ہسٹری محفوظ رہتی ہے۔ اگر آپ نے
کوئی فائل ڈیلیٹ کر دی ہو تو آپ اسے 30 دن سے پہلے پہلے ریسٹور کر سکتے ہیں۔ سکائی ڈرائیو اور گوگل
ڈرائیو بھی فائلوں کو سابقہ ریکارڈ محفوظ رکھتے ہیں۔ لیکن وہ ڈراپ باکس کی طرح سروس نہیں دیتے۔
اکاونٹ سیکیورٹی:۔
گوگل ڈرائیو چونکہ گوگل اکاونٹ سے منسلک ہوتی ہے۔ اس لئے اس پر 2 سٹیپ کی سیکیورٹی لگائی جا سکتی
ہے۔
لیکن سکائی ڈرائیو اور ڈراپ باکس کے لئے مزید کوئی سیکیورٹی لئیر موجود نہیں ہے ماسوائے یوزر نیم اور
پاسورڈ کے۔
فائل کی تلاش:۔
گوگل ڈرائیو اس آپشن کے لحاظ سے دوسری دونوں سروسز پر سبقت رکھتی ہے۔
آف لائن ایکسس:۔
گوگل ڈرائیو اور ڈراپ باکس کی موبائل ایپس فائلز کو اپنی ڈیوائس میں محفوظ کرنے کی سہولت دیتی
ہیں۔ جنہیں آف لائن ایکسس کیا جا سکتا ہے۔لیکن ونڈوز سکائی ڈرائیو میں یہ سہولت آئی او ایس کے لئے
موجود نہیں ہے۔
منتخب شدہ سنکرونائزیشن:۔
اگر آپ کے پاس بہت سے کمپیوٹرز ہیں جن پر آپ کام کرتے ہیں۔ تو یہ تمام آن لائن سٹوریج سروسز
آپ کی فائلوں کو ان کمپیوٹر مشینوں پر فائلز کو کاپی کر دے گی۔لیکن کئی دفعہ آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں
تو آپ کو گوگل ڈرائیو اور ڈراپ باکس منتخب شدہ فولڈرز یا فائلز کی سنکرونائزیشن کی سہولت دیتی ہے۔
جبکہ سکائی ڈرائیو ایسی سہولت فراہم نہیں کرتی ہے۔