آج کل جبکہ سوشل ویب سائیٹس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اور ا س کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں چکی ہے۔ ایسے میں اپنے بلاگز کی کارکردگی جاننے کے لئے وہ ان سوشل ویب سائیٹس پر کیسی ہے؟ آپ انتہائی آسان سوشل شئیرنگ اینا لیٹک ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ جس میں آپ اپنے بلاگ کا آ ر ایس ایس فیڈ یا بلاگ یو آر ایل دے کر ماپ سکتے ہیں کہ وہ کس سوشل ویب سائیٹ پر زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔یہ ٹول فیس بک ، ٹویٹر اور جی + پر حال ہی میں آپ کی ارسال کئے گئے مراسلوں کی کارکردگی جانچنے میں مدد دے گا۔
چونکہ انٹرنیٹ بلاگنگ کے لئے ورڈ پریس کو بہترین سی ایم ایس جانا چاہتا ہے اور بہت سے بلاگر ورڈ پریس استعمال کر ر ہے ہیں۔ اس وجہ سے ہم یہاں ایک ورڈ پریس پلگ ان کا تعارف کروانا چاہیں گے کہ جس کی مدد سے آپ ان سوشل سائیٹس پر اپنے بلاگ یا سائیٹ کی کارکردگی کو اپنے ورڈ پریس کے ایڈمن ڈیش بورڈ میں ہی دیکھ سکیں گے۔یہ پلگ ان آپ ورڈپریس کی پلگ ان ڈائریکٹری سے آسانی کے ساتھ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ جس کا نام ہے۔سوشل شئیرنگ سٹیٹ
مندرجہ بالا تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس پلگ ان نے “Edit Posts” والے صفحہ پر ایک اور کالم شامل کر دیا ہے۔ جس میں سوشل سائیٹس پر آپ کے مراسلوں کی کارکردگی دکھا رہا ہے۔
اس پلگ ان کے استعمال سے ورڈ پریس کی ڈیٹا بیس یا تھیم وغیرہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اگر بہترین نتائج چاہتے ہیں تو آپ کوشش کریں کہ اس صفحہ پر مراسلوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 20 تک رکھیں۔