فیس بک نے سوشل میڈیا میں جو مقام حاصل کیا ہے۔ وہ کسی دوسرے سوشل میڈیا نے حاصل نہیں کیا ہے۔ اسی وجہ سے فیس بک پر بہت سی سازشی کہانیاں اور تصاویر عام ملتی ہیں۔ سیاسی لوگ ایک دوسرے کی فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر دھڑا دھڑ فیس بک پر لگا کر اپنے مخالفین کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی طرح کچھ قومی مجرمان نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ  کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کر رہے ہیں اور ان کے کارٹونز بھی بنا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن یہ لوگ بھول جاتے ہیں۔ کہ عزت  اللہ کی طرف سے ملنے والی نعمت ہے۔ جسے کوئی نا ختم کر سکتا ہے اور نہ ہی چھین سکتا ہے۔

عدلیہ کا کام ہے کہ لا اینڈ آرڈر قائم کرنے والی قوتوں کی طرف سے دئیے جانے والے ثبوتوں کی روشنی میں مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینا ہے۔ اگر ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کئیے جائیں گے تو کوئی بھی جج کسی مجرم کو سزا نہیں سنا سکے گا۔

دکھ ہوتا ہے ایسے لوگوں پر جو ایسی چیزوں کو آگے شئیر کرتے ہیں اور ایک سزاش کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Cj_Pakistan_cartoon_draculla

Cj_Pakistan_cartoon_hitting

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.