ملک ریاض اور شیخ نیہان مبارک النیہان کے درمیان دستخط ہونے والی یاداشت کی تصویر

پاکستان عوام جو دہشت گردی اور  معاشی لحاظ سے برے ترین حالات سے دوچار ہے۔ جہاں میڈیا اور سیاستدان رائی کا پہاڑ کھڑا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں  ملک ریاض بحریہ ٹاون والے اور ابو ظہبی گروپ  کے حوالے سے یہ خبر نشر ہوئی اور پرنٹ میڈیا میں بھی چھپی کہ وہ پاکستان میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کے ساتھ تقریباً 45 ارب ڈالر پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر  خرچ کریں گے۔

اس بارے عوام کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ میڈیا والوں نے خوشی کی خبر سنائی ۔ اگر یہ وقعی ایسا ہونا تھا تو ملک کی معاشی حالت کو کافی سنبھالا ملتا۔

دی نیوز ٹرائیب کی خبر:کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانےکا منصوبہ

دبئی : پاکستان کےسب سے بڑے صنعتی حب کراچی میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانےکامنصوبے کامعاہدہ طے پاگیا۔

 نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن اورابوظہبی گروپ کے درمیان 45 ارب ڈالرکےمعاہدے پردستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے کےتحت 35 ارب ڈالر کی سارمایہ کاری صوبہ سندھ جبکہ 10 ارب ڈالرلاہوراوراسلام آباد میں کی جائے گی۔

پاکستان میں یہ سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جس کے نتیجے میں 25 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی میں برج الخلیفہ ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں 45ارب ڈالرکی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری-ایکسپریس نیوز

Malik Riaz

میڈیا سٹی، اسپورٹس سٹی، انٹرنیشنل سٹی، ایجوکیشن اینڈمیڈیکل سٹی جیسے بڑے منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ابوظہبی: پاکستان کی تاریخ میں 45ارب ڈالر کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری،کراچی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ریاض اورابوظہبی گروپ کے درمیان معاہدہ طےپاگیا ہے جس پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہیان بن مبارک النہیان اورملک ریاض نے  دستخط بھی کر دیئے ہیں ، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا جبکہ معاہدے کے تحت سندھ میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جب کہ اسلام آباد اور لاہورمیں بھی 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبوں سے25لاکھ سے زائدافرادکو روزگار ملے گا ۔

معاہدے کے تحت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچی عمارت کراچی میں بنائی جائے گی،دنیا کے سات عجوبوں کی نقل پاکستان میں بنائی جائے گی جبکہ سمندرسےبجلی بنانے کا پلانٹ اور سمندری پانی  کو پینے کے قابل بنانے کے لئے بھی جدید پلانٹ لگا یا جائے گا ۔

اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے ابوظہبی گروپ کااعتماداعزازہے اور پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ پہلےکبھی نہیں کی گئی۔

ملک ریاض اور شیخ نیہان مبارک النیہان کے درمیان دستخط ہونے والی یاداشت کی تصویر
ملک ریاض اور شیخ نیہان مبارک النیہان کے درمیان دستخط ہونے والی یاداشت کی تصویر

 

مگر کچھ دنوں بعد ہی اس معاہدے کی تردید بھی انہی پرنٹ میڈیا میں آگئی ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ ابوظہبی گروپ اور ملک ریاض کے درمیان نہیں ہوا ہے۔ ایک تکنیکی میمورینڈم دستخط ہوا تھا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے بارے میں ایک یہ اشتہار مختلف اخبارات میں پرنٹ ہوا ہے۔

newspapers

 

میڈیا کا کام ہے کسی بھی خبر کو تحقیق کے بعد چھاپنا یا نشر کرنا لیکن یہاں تو کوئی بھی بندہ ایک پریس ریلیز بنا کر دے جائے تو یہ میڈیا والے اسے نشر کرنے کے ساتھ پرنٹ بھی کر دیتے ہیں۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.