گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد جو پرانے ورژن استعمال کرنے پر اکتفا کریں گے، انہیں اِن خدمات سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

انٹرنیٹ پر سرچ انجن گُوگل، پہلی اگست سے پرانے براؤزر استعمال کرنے والوں کو تکنیکی مدد کی فراہمی سے ہاتھ کھینج رہا ہے، جس کے باعث ایسے افراد جو پرانے براؤزر استعمال کریں گے وہ گوگل کی مصنوعات سے مکمل طور پر استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایسے افراد جو انٹرنیٹ ایکسپلورر 7، سفاری 3، فائر فاکس 3.5 یا اس سے پہلے جاری کیے گئے ورژن استعمال کرتے ہیں وہ جی میل، گوگل کیلینڈر، ٹاک، ڈاکس، اور سائٹس کے کئی فنکشنز استعمال نہیں کرسکیں گے۔

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد جو پرانے ورژن استعمال کرنے پر اکتفا کریں گے، انہیں اِن خدمات سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

ادارے نے یہ اقدام اِس لیے کیا ہے کیونکہ پرانے براؤزر اب نئی ٹیکنالوجی آنے کے بعد کافی غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔

نئے براؤزر جدید سہولیات سے لیس ہیں اور یہ مستقبل کی ضروریات سے نمٹنا جانتے ہیں

وینکٹ پنچاپاکینسن

گوگل نے بلاگ سپاٹ پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا ہے کہ اُس کے انجینئر نئے براؤزر کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اسے نئی ٹیکنالوجی کی مناسبت سے تیار کررہے ہیں جو ایچ ٹی ایم ایل پانچ کی مطلوبہ مدد سے بھی ہم آہنگ ہوں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اب تیاری مکمل ہوچکی ہے اور پہلی اگست سے وہ صرف نئے براؤزر استعمال کرنے والوں کو تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

بلاگ سپاٹ میں گوگل کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر وینکٹ پنچاپاکینسن نے لکھا ہے ’نئے براؤزر جدید سہولیات سے لیس ہیں اور یہ مستقبل کی ضروریات سے نمٹنا جانتے ہیں‘۔

مئی کے مہینے میں فائرفاکس بنانے والی کمپنی موزیلا نے اپنے ایک کروڑ بیس لاکھ صارفین کو فائرفاکس کے پرانے ورژن 3.5 کو نئے ورژن سے تبدیل کرانے کی جانب راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی تھکا دینے والا کام ہے کہ صارفین کو راغب کیا جائے کہ وہ اپنے براؤزر کو نئے براؤزر سے تبدیل کرلیں۔

کمپنی کے بقول اس کے لیے اُسے اشتہار دینا پڑتے ہیں، انٹرنیٹ سائٹ پر صارفین کو نئے براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے صفحے تک لے جانا پڑتا ہے، تاکہ انہیں نئے براؤزر کو استعمال کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔

دنیا میں گیارہ فیصد افراد اب بھی ایکسپلورر 6 استعمال کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ سافٹ وئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کے مطابق، وہ اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر6 کو جدید براؤزر سے تبدیل کرانے کے لیے صارفین کو گذشتہ کئی برسوں سے راغب کررہی ہے لیکن اس میں اُسے مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی گیارہ فیصد افراد انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرتے ہیں۔ چین میں آبادی کے تناسب سے چونتیس فیصد افراد بھی یہ ہی براؤزر استعمال کرتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں بائیس فیصد افراد بھی یہ ہی ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.