کیا آپ کی اپنی کوئی ویب سائیٹ ، بلاگر یا ورڈ پریس پر کوئی بلاگ ہے؟ اگر ہے تو آپ اس کے اپ ٹائم یا ڈاون ٹائم کے متعلق جاننا چاہتے ہوں گے۔ تو جناب اب اس کے لئے آپ کو مزیر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ گو کہ اس مقصد کے لئے کچھ سافٹ وئیرز اور ویب سائیٹسموجود ہیں جن کی مدد سے کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ وغیرہ کے اپ ٹائم کو مانیٹ کیا جا سکتا ہے۔
آپ خود سے بھی ایک ایسا سکرپٹ گوگل ڈاکس کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔ جو آپ کو آپ کی سائیٹ کے اپ ٹائم سے متلعق خبردار رکھتا ہے۔
گوگل ڈاکس کی مدد سے ویب سائیٹ اپ ٹائم جاننے کا ایک خاص فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ایک ایک منٹ کی انفارمیشن آپ کو دیتا ہے۔ جونہی آپ کی ویب سائیٹ ڈاون ہو گی ۔ آپ اس سے آگاہ ہو جائیں گے۔ اور مزید اہم چیز یہ ہے کہ یہ بالکل مفت ہے۔
گوگل ڈاکس کی مدد سے ویب سائیٹ مانیٹرنگ کا طریقہ:۔
گوگل ڈاکس کی مدد سے ویب سائیٹ مانیٹرنگ کی کنفیگریشن یا سیٹنگز ایک منٹ سے کم وقت میں مکمل ہو جاتی ہیں۔ جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
نمبر1:۔
۔سب سے پہلے آپ گوگل اکاونٹ سے لاگ ان ہو جائیں۔ اس کے بعد اس گوگل ڈاکس کے لنک پر کلک کریں۔اور اس کی ایک عدد کاپی بنا لیں۔
نمبر2:۔
اپنی ویب سائیٹ کا یو آر ایل اس شیٹ کے سیل نمبر
E3
میں درج کریں۔
سیل نمبر E5
میں اپنا گوگل ای میل ایڈریس شامل کر دیں۔ یہ وہ ای میل ایڈریس ہو گا جہاں آپ ویب سائیٹ کا اپ اور ڈاون ٹائم کاالرٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نمبر3:۔
اس کے بعد آپ اس
Tools –> Script Editor –> Resources –> Current Script’s Triggers
set a Time-Driven trigger
جگہ پر جا کر الرٹ کے لئے ایک منٹ یا پانچ منٹ کا ٹائم سیٹ کریں گے۔
نمبر 4:۔
اس کے بعد ٹر گر کی ٹائمنگ کو محفوظ کر لیں۔
جونہی آپ اسے محفوظ کریں گے ایک سرخ رنگ کی وارننگ ظاہر ہو گی جو
authorization
مانگے گی۔ اسے
authorization
دینے کے بعد آپ دوبارہ سے محفوظ کر لیں۔
تو جی جناب آپ کا کام بس یہاں تک ہی تھا اس کے بعد گوگل ڈاکس خود سے ہی اسے بیک گراونڈ میں مانیٹر کرتی رہے گی جونہی آپ کی ویب سائیٹ ڈاون یا اس تک رسائی میں گوگل ڈاکس پر مسئلہ ہو گا تو وہ آپ کو ایک ای میل بھیج دے گی۔ جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ویب سائیٹ ڈاون ہے۔
اور اگر آپ کی ویب سائیٹ دوبارہ سے اس کی پہنچ میں ہے یعنی کہ اپ ہو گی تو وہ آپ کو دوبارہ ایک ای میل بھیجے گی کہ اب ویب سائیٹ اپ ہے۔
اس کے علاوہ آپ کی ویب سائیٹ سے متعلق تمام معلومات گوگل ڈاکس میں درج ہو تے جائیں گے۔
اگر آپ اس ٹرگر سکرپٹ کو مزید دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے تو اس لنک پر کلک کریں۔