ویب سائیٹ کی دنیا میں مختلف قسم کے یو آرایل ایکسٹینشنز استعمال ہوتی ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
https://urdu.pakgalaxy.com/blog/19887/telecom-sector-nurturing-radio-industry.html
https://urdu.pakgalaxy.com/blog/19887/telecom-sector-nurturing-radio-industry.php
https://urdu.pakgalaxy.com/blog/19887/telecom-sector-nurturing-radio-industry.asp
لیکن ایس ای او کے لحاظ سے
.html
کو ہمیشہ سے ایک خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل تمام قسم کی ویب ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آج ہم ورڈ پریس ویب سائیٹ میں
.html
ایکسٹینشن کو یو آر ایل میں شامل کرنا سیکھیں گے۔ کہ کس طرح ہمارے یوآر ایل کے آخر میں ایچ ٹی ایم ایل آئے گا۔
اس کے لئے سب سے پہلے ورڈپریس سائیٹ کے ایڈمن سیکشن میں آجائیں وہاں پر
Setttings
کا ٹیگ ہو گا اس پر کلک کرنے کے بعد اب آپ
Permalinks
پر کلک کر دیں تو آپ کے سامنے اس قسم کا ایک صفحہ نمودار ہو گا۔
اس صفحہ پر آپ کو پرمالنکس کی سیٹنگز ڈیفالٹ نظر آئیں گی۔ یا اس کے علاوہ اور بھی سیٹنگز نظر آرہی ہیں۔ لیکن ان سب میں ہماری مطلوبہ سیٹنگ موجود نہیں ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہی ہے۔
اس قسم کا یو آر ایل سیٹ کرنے کے لئے ہم
Custom Structure
پر جا کر یہ کوڈ درج کریں گے۔
/%day%/%postname%.html
جیسا اس تصویر میں کیا گیا ہے۔
اس کے بعد سیٹنگز کو محفوظ کر لیں ۔
جب آپ اپنی سائیٹ کے کسی لنک پر کلک کریں گے تو اب آپ کو اپنے یو آر ایل کے آخر میں
.html
لکھا ہوا نظر آئے گا۔