ورڈ پریس  سی ایم ایس پر بنائی گئی ویب سائیٹس اور بلاگز کا روزانہ ، ہفتہ وار ، ماہانہ یا سالانہ بیک اپ لینا ہمیشہ سے سر درد والا کام رہا ہے۔ کبھی بجلی نہ ہو تو کبھی وقت نا ملے۔کبھی انٹرنیٹ ڈس کنکنشن پرابلم۔ تو جناب ان سب مسائل کے ہوتے ہوئے بھی اب آپ آسانی کے ساتھ اپنے ورڈ پریس سی ایم ایس کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم یہاں ڈراپ باکس استعمال کریں گے۔ ڈراپ باکس ایک کلاوڈ سٹوریج اور شئیرنگ سسٹم ہے۔ جس کی مدد سے ہم با آسانی اپنے ورڈ پریس کے بیک اپ کو دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈراپ باکس آپ کو 2 جی بی تک مفت سٹوریج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اس سے زیادہ کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ ریفرل سسٹم  کے زریعے مفت یا کچھ  قیمت ادا کر کے کوئی  بہتر پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔

ورڈ پریس پلگ ان گیلری میں ڈراپ باکس آٹومیٹک ورڈ پریس بیک اپ کا پلگ ان موجود ہے۔ جس کی مدد سے آپ اپنے ورڈ پریس کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

نمبر 1:سب سے پہلے آپ ڈراپ باکس پر ایک عدد اکاونٹ بنا لیں۔

آپ  کوشش کریں کہ صرف فری اکاونٹ حاصل کیا جائے۔ کیونکہ اس میں آپ کو 2 جی بی تک کی سٹوریج مل جائے گی۔جو کہ ورڈ پریس کے بیک اپ کے لئے کافی ہے۔

نمبر2:ورڈ پریس سی ایم ایس میں ورڈ پریس بیک اپ ٹو ڈراپ باکس انسٹال کر کے  ایکٹیویٹ کر لیں۔

WordPress Backup to Dropbox

نمبر 4: ڈراپ باکس پلگ ان کو ڈارپ باکس اکاونٹ کے ساتھ  جوڑنے کے لئے اجازت دے دیں۔

اس کے لئے آپ کو ڈراپ باکس  پر لاگ ان ہونا ہے۔

نمبر5: بیک اپ کے لئے تاریخ و وقت کا انتخاب کریں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ نے کتنے بیک اپ ریکارڈ میں رکھنا ہیں۔

نمبر 6:ڈراپ باکس پر آپ کا بیک اپ آپ کو روٹ فولڈر میں نظر آئے گا۔یا جہاں پر آپ نے اس کا پاتھ دیا ہو گا۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.