گوگل پلس جب سے گوگل نے لوگوں کو دکھا دیا ہے لوگ تو دیوانہ وار اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ اردو محفل پر لوگوں کو اس کے انویٹیشن کے لئے منت سماجت کرتے دیکھا گیا ہے۔ لیکن مسئلہ وہاں کا وہاں۔

میں نے بھی ایک دوست کے زریعے گوگل پلس کی انویٹیشن منگوائی لیکن وہ اب تک راستے میں کہیں اٹکی ہوئی تھی۔ ابھی تک نہیں ٓئی ہے۔ لیکن مجھے  گوگل پلس مل گیا ہے۔ اور یہ فیس بک کی نسبت بہتر اور پرائیویسی بھی ٹھیک ہے۔

اصل بات تو یہ ہے کہ جناب اس پر دوسرے دوستوں کو کیسے مٹر گشت کے لئے لایا جائے تو جناب سب سے آسان طریقہ جو مجھے آج مجھے ملا ہے وہ یہ ہے کہ جس صاحب کے پاس گوگل پلس کی سہولت میسر ہے۔ وہ صاحب اپنے اکاونٹ پر ایک فوٹو البم بنائے اور اس میں ایک تصویر اپ لوڈ کرے۔ تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد اسے شئیر کرنے کی غرض سے بٹن دبائے۔ لیکن وہاں کوئی سرکل یعنی فیملی یا فرینڈ سلیکٹ نہیں کرنا ہے بلکہ اس میں متعلقہ دوست کی ای میل آئی ڈی ڈال کر سینڈ کر دیں۔

آپ کے دوست کو ای میل ملے گی جس میں اسے تصویر دیکھنے کا ربط ملے گا جب وہ اس ربط پر جائے گا تو وہاں اسے گوگل پلس جوائن کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ اور یوں آپ فیس بک  کو اللہ حافظ کہہ کر گوگل پلس کی دنیا میں بس جائیں۔

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.