نیویارک کے ہیرالڈ اسکوائرمیں امریکی سافٹ وئیرکمپنی نے اپنے نئے موبائل کی تشہیرکیلئے چھ منزلہ موبائل تعمیرکرڈالا، موبائل کو دیکھنےکیلئےشہری امڈپڑے۔

چھ منزلہ عمارت کی اونچائی جتنا یہ موبائل فون تین روزمیں تیارکیاگیا، ،موبائل فون کی سکرین نہ صرف اصلی موبائل فون کی طرح کام کرتی ہے بلکہ سکرین کے نچلے حصےمیں ایک سٹیج تیارکیاگیاہے جس پر نوجوان گلوکاراپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کومحفوظ کرنےمیں مصروف ہیں۔ شہری نہ صرف اس دیو قامت موبائل فون کو حیرت سے دیکھتے ہیں بلکہ میوزک بینڈ کی شاندارپرفارمنس سے بھی خوب لطف اٹھاتےہیں۔ مائیکروسافٹ کے اس ونڈوزموبائل کی بڑے پیمانےپر تشہیر کی جارہی ہے، یہ فون جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیاجائےگا۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.