انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے الزام عائد کیا ہے کہ چائنیز ہیکرز نے جی میل ای میل اکائونٹس سے امریکہ کے اعلیٰ سرکاری اور فوجی حکام سمیت متعدد افراد کی معلومات تک رسائی حاصل کر لی۔

گوگل کپمنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ چائنیز ہیکرز نے اتنی بڑی تعداد میں پرسنل جی میل اکائونٹس کی معلومات تک کیسے رسائی حاصل کی اور آیا اس میں امریکی حکومت کی خفیہ معلومات بھی شامل تھیں یا نہیں۔دوسری جانب امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضع رہے کہ جی میل ،مائیکرو سافٹ اور ہاٹ میل کے بعد دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے جو دنیا بھر کے 221 ملین انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کوسہولیات فراہم کرتی ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.