گزشتہ دو روز سے فیس بک ، گوگل پلس اور اس کے ساتھ دوسرے فورمز پر ایک ویڈیو دکھائی جا رہی ہے۔ جس میں ایک جہاز کا لینڈنگ گئیر میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور وہ لینڈنگ میں مسئلہ کو ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر تا ہے جس کے بعد ایک ڈرائیور گاڑی لے کر رن وے پر آتا ہے۔ اور اس کے بعد جہاز کا پائیلٹ جہاز کا اگلا ٹائر اس گاڑی پر رکھ کر اسے لینڈنگ میں مدد دیتا ہے۔
تو جناب اس میں جو دکھایا گیا ہے اصل میں وہ نسان کمپنی کے لئے ایک اشتہار کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔