کمپیوٹر کی دنیا کی مقبول کمپنی انٹیل نے نئی قسم کے لیپ ٹاپ مارکیٹ میں‌متعارف کروا دیئے ہیں، ان لیپ ٹاپس میں ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے بہترین فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں.

نوٹ بک کے بانی اسوس ٹیک نے انٹیل کے اشتراک کے ساتھ اپنا نیا کمپیوٹر متعارف کرا دیا ہے. الٹرا بک نامی یہ لیپ ٹاپ کم وزن لیکن بہترین کارکردگی کے حامل پراسیسرز سے لیس ہیں. الٹرا بک ٹیبلٹ اور نوٹ بک کی نسبت مختلف کیٹیگری ہے. آنے والے برسوں میں‌الٹرا بک لیپ ٹاپس کی قیمتیں تقریبآ چھے سو امریکی ڈالر تک گرنے کا امکان ہے. انٹیل، ایپل آئی پیڈ اور دوسرے موبائل گیجٹ کے صارفین کے لئے زیادہ پرکشش لیپ ٹاپس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے. دوسری کمپنیوں کے تیار کئے گئے الٹرا بک لیپ ٹاپس ایک ہزار ڈالر میں‌ دسمبر کے اواخر میں‌مارکیٹ میں‌دستیاب ہوں گے.

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.