ورڈ پریس میں بننے والےبلاگ اور ویب سائیٹس میں استعمال ہونے والے تھیمز میں زیادہ تر تھیمز میں امیج لوگو کی بجائے ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے۔ جس سے کئی دفعہ سائیٹ یا بلاگ کا وہ رعب نہیں بن پاتا ۔ جو ہونا چاہیے۔
ورڈ پریس تھیم میں ٹیکسٹ کی جگہ پر امیج لوگو لگانا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر آپ کو تھوڑی سی ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی سمجھ بوجھ ہے۔ تو جناب اس کے لئے آپ کو تین مرحلوں پر مشتمل کام کرنا ہے۔
1۔ سب سے پہلے ایک مناسب سائز کا لوگو امیج بنا لیں یا بنوا لیں جو آپ کی تھیم سے مناسبت رکھتا ہو۔ اسے logo.png کے نام سے محفوظ کر لیں۔اور اسے اپنے تھیم کی images ڈائریکٹری میں اپ لوڈ کر دیں۔
2۔آپ اپنے ایڈمن سے لاگ ہونے کے بعد
Appearance>Editor>header.php
پر جا کر درج ذیل کوڈ کو تلاش کر لیتے ہیں۔
<h1><a href=”<?php bloginfo(‘siteurl’);?>/” title=”<?php bloginfo(‘name’);?>”>
<?php bloginfo(‘name’);?> </a></h1>
3۔ اس کے بعد اس کو درج ذیل کوڈ سے تبدیل کر لیں۔ اور محفوظ کر دیں۔
<h1><a href=”<?php bloginfo(‘siteurl’);?>/” title=”<?php bloginfo(‘name’);?>”>
<img src=”<?php bloginfo(‘stylesheet_directory’);?>/images/logo.png”/> </a></h1>
یہ کچھ اس طرح سے بن جائے گا۔