بہت سے لوگوں نے اپنے بلاگز اور ویب سائیٹس پر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کے
Like اور follower
وغیرہ کی تعداد کو دکھایا ہوتا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی ویب سائیٹ یا بلاگ کتنا مشہور ہے۔
لیکن وہ لوگ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کی اہمیت کو نہیں پہچان رہے ہوتے۔ اور اپنے مراسلات پر موجود تبصروں کی تعداد کو وہ بالکل ظاہر نہیں کرتے ہیں۔
اس لئے آپ کو چاہیے کہ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر اپنے بلاگ کے تبصروں کی تعداد بھی ضرور دکھائیں۔

تبصروں کی تعداد کیسے دکھائی جائے؟

 

تبصروں کی کل تعداد ظاہر کروانے کے لئے آپ کو اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ تھیم پر مکمل اختیار ہونا چاہیے یعنی آپ کے پاس اس کی تدوین کے حقوق ہونا ضروری ہیں۔
اس  کے لئے آپ درج ذیل کوڈ کر اپنے ورڈ پریس تھیم کی مطلوبہ پوزیشن پر پیسٹ کر دیں۔
<?php
$numcomms = $wpdb->get_var(“SELECT COUNT(*) FROM $wpdb->comments WHERE comment_approved = ‘1’”);
if (0 < $numcomms) $numcomms = number_format($numcomms);
echo “”.$numcomms.” total blog comments”;
?>

اس میں آپ ضرورت کے مطابق ردو بدل بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا اردو بلاگ یا ویب سائیٹ ہے تو اس طرح تدوین کریں۔جیسا کہ  اس کوڈ میں دکھایا گیا ہے۔

<?php
$numcomms = $wpdb->get_var(“SELECT COUNT(*) FROM $wpdb->comments WHERE comment_approved = ‘1’”);
if (0 < $numcomms) $numcomms = number_format($numcomms);
echo “”.$numcomms.”اب تک تبصروں کی تعداد”;
?>

یہ کوڈ کچھ اس طرح سے آپ کو نتیجہ دے گا۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.