امریکہ میں گوگل کا کروم آپریٹنگ سسٹم والا پہلا لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے.
نیا سسٹم متعارف کراتے ہوئے گوگل نے دعویٰکیا ہے کہ یہ نظام کمپیوٹنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گا اور اس نظام کے تحت اب اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی ضرورت نہیںرہے گی. کروم بک صرف وائی فائی میںمل رہی ہے اور وائی فائی و تھری جی ماڈلز 429 اور 499 امریکی ڈالر کے فروخت کیے جارہے ہیں.