جاپان میں سب سے بڑا الیکٹرانک میلہ سجایا گیا ، جس میں نت نئی اور حیرت انگیز الیکٹرونکس مصنوعات آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں
جاپان کے شہر چیبا میں دنیا کی مشہور الیکٹرونکس کمپنیوں نے اپنی جدید الیکٹرونکس اشیا متعارف کروائی جس میں ریڈی ایشن سکیننگ مشین اور ریالٹی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جس کے ذریعے کمپوٹر میں اپنی تصویر کو کپڑوں کے رنگ اور سائز پہنا کر دیکھا جا سکتا ہے اور اس طرح اپنی پسند کا ڈریس آن لائن خریدا جا سکتا ہے ریالٹی ٹیکنالوجی سے کوئی بھی خود کو کسی کارٹون کردار میں سکرین پر دیکھ سکتا ہے اور جیسی حرکت چاہے کر سکتا ہے.