سنا کرتے تھے کہ گھر میں برکت عورت کے نصیب سے ہوتی ہے. میرا دل دکھتا تھا کہ اللہ تعالی تو فرماتا ہے کہ اس نے سب کا نصیب اچھا بنایا ہے مگر پھر کیوں کہتے ہیں ایسا سب؟ عورت کا کیا قصور ہے اور اس کا کیا کمال ہے؟ آج اسکا جواب ملا . روایت کے مطابق جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے کافر بادشاہ عنکبود کو جب شکست دی تو اسکی آنکھیں ٹڈی کھا گئی عنکبود کی بیٹی بہت خوبصورت اور فرمانبردار تھی. اسکو حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے ساتھ لے آئے. اور اس سے نکاح کر لیا، دنیا کی ہر نعمت مہیا کی تمام بیویوں سے زیادہ محبت دی مگر کچھ دن بعد شدید بلا میں مبتلا ہوگئے وجہ یہ تھی کہ اس لڑکی نے اسلام قبول کیا مگر دو گناہ کئے ایک تو عید قرباں پر اونٹ کی بجائے اسی ٹڈی کو ذبح کردیا اپنے دل میں بغض رکھتے ہوۓدوسرا اپنے باپ کی صورت کا مجسمہ بنا کر سب سے چھپ کر پوجتی تھی حضرت سلیمان ع اسکے شر سے ناواقف تھے تبھی انجانے میں اداس رہنے لگے شدید پریشانی کا فائدہ اٹھا کر صخرہ نامی جن نے انکی انگوٹھی اور تخت پر قبضہ کر لیا چالیس دن تک وہ مچھلیاں پکڑ کر گزارہ کرتے رہے جب انہیں اللہ نے انگوٹی واپس دلائی تو آگے لکھا تھا کہ عورت کوئی گناہ چھپ کر کرے یا سب کے سامنے کرے مصیبت اسکے شوہر پر پڑتی ہے کیونکہ عورت ناقص العقل ہے اور مرد کو اسکا نگہبان اور مالک بنایا گیا ہے اب مجھے سمجھ آگئی ہے کہ کیوں بہتان لگانے والی، بغض رکھنے والی اللہ کا حکم نہ ماننے والی عورتوں کے شوہر دل کے مریض یا چڑچڑے ہوتے ہیں اور کیوں انکو چپ لگ جاتی ہے
نصیب نہیں عورت کے اعمال سے گھر میں برکت ہوتی ہے. اسی لئے کہا جاتا ہے کہ نیک اور پرہیز گار عورت فقیر کو بھی بادشاہ بنادیتی ہے.