ورڈ پریس ایک آزاد مصدر بلاگ بنانے کے لئے اوزار یعنی کہ ٹول ہے۔ جو پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس کو اپنی ضرورت کے مطابق سی ایم ایس یعنی کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کی شکل میں ڈھال کر اپنی ضرورت کے مطابق ویب بیسڈ ایپلیکیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بہت سے فیچرز ہیں۔ جن کی مدد سے ہم اپنے سی ایم ایس کو مزید نمایاں اور پر کشش بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ اس میں موجود پلگ انز اور ٹیمپلیٹ وغیرہ شامل ہیں۔
ورڈ پریس انٹرنیٹ کی دنیا میں بنی 1,000,000 ویب سائیٹس میں سے 14 فی صد پر استعمال ہوتی ہے۔
ورڈ پریس سب سے پہلے 27 مئی 2007 کو میٹ مولینویگ نے جاری کیا۔۔ جبکہ فروری 2011 میں اس کا ورژن 3.0 تقریباً 32.5 ملین دفعہ ڈاون لوڈ ہوا ۔