ورڈ پریس کی مدد سے بلاگ اور ویب سائیٹس بنائی جاتی ہیں۔ ورڈ پریس  کی مدد سے ہم دنیا کی مختلف زبانوں میں بلاگ اور ویب سائیٹس بنا سکتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو  مرحلہ وار ورڈ پریس کو انسٹال کرنا سکھائیں گے۔

ڈومین اور ہوسٹنگ:

سب سے پہلے ورڈ پریس کی مدد سے بلاگ یا ویب سائیٹ بنانے کے لئے آپ کو ایک عدد ڈومین نیم کی ضرورت ہو گی۔

عموماً ڈومین نیم اپنے موضوع کے حساب منتخب کی جاتی ہے۔ یا پھر بلاگرز اسے اپنے نام سے منتخب کر تے ہیں۔

ڈومین رجسٹر کروانے کے بعد ٓپ کو ہوسٹنگ کی ضرورت پڑے گی جس پر ورڈ پریس کو انسٹال کرنا ہے۔

ڈومین ا صل میں  آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ہوتا ہے۔ جبکہ ہوسٹنگ سے مراد آ پ کا وہ تمام مواد جو انٹرنیٹ پر کسی سرور پر رکھا جاتا ہے۔ اس سرور سے خریدی گئی سروس کو کہتے ہیں۔ جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہوسٹنگ یعنی میزبان۔

جب ہم ڈومین نیم براوزر میں لکھ کر اینٹر دباتے ہیں تو وہ ڈومین نیم ہمارے ہوسٹنگ سرور سے مواد کو ہمارے سامنے ظاہر کرتا ہے۔

ڈومین اور ہوسٹنگ پر مزید بحث کسی دوسرے موقع پر کریں گے۔

ہوسٹنگ سرور پر ورڈ پریس انسٹال کرنا:

ڈومین رجسٹر کروانے کے بعد جب اس پر ہوسٹنگ اکاونٹ ایکٹو ہو جاتا ہے۔ تو سب  ہمیں ہوسٹنگ کا ایک یوزر نیم اور پاسورڈ ملتا ہے۔ جس کی مدد سے ہم اپنے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں داخل ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے ہمیں ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں داخل ہونا ہے اور اس میں ٓپ کو  مائی ایس کیو ایل کا ایک بٹن نظر ٓئے گا۔

یہ سی  پینل سے لی گئی تصویر ہے۔ سی پینل ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں آپ کو ما ئی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس کا بٹن کچھ اس طرح نظر ٓئے گا۔

 

اب اس پر کلک کرنے کے بعد

اس طرح کی سکرین سامنے آ ئے گی جس میں آپ نے ڈیٹا بیس یوزرنیم اور پاسورڈ  بنانا ہے۔

اس کے بعد آپ کو  سب سے آخر میں ایڈ یوزر ٹو بیس پر کلک کرنا ہے۔

اوپر دکھائی گئی تصویر کے مطابق ساری آپشنز سلیکٹ کر کے  میک چینجز پر کلک کر دیں۔

اس کے بعد آپ کو ورڈ پریس کی سائیٹ پر جانا ہو گا اور وہاں سے تازہ ترین ورڈ پریس کا ورژن ڈاون لوڈ کرنا ہو گا۔

ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہاں سے زپ فارمیٹ میں آ پ کو  ایک فائل مل جائے گی۔ اس کو  اپنی ہوسٹنگ ( سی پینل (  پر اپ لوڈ کرنا ہے۔ جب اپ لوڈ ہو جائے تو اس فائل پر کلک کرنے کے بعد اس کو ان زپ کر لیں۔

اب آپ کو اس میں ایک 

wp-config-sample.php

نام کی دائل نظر آئے گی اس کو ری نیم کر لیں۔ اور اس کا نام

wp-config.php

رکھ لیں۔ اس کو ایڈیٹر کی مدد سے کھول لیں۔

تو آپ کو درج زیل سطریں نظر آ ئیں گی۔

// ** MySQL settings – You can get this info from your web host ** //
/** The name of the database */
define(‘DB_NAME’, ‘putyourdbnamehere‘);
/** MySQL database username */
define(‘DB_USER’, ‘usernamehere‘);
/** MySQL database password */
define(‘DB_PASSWORD’, ‘yourpasswordhere‘);
/** MySQL hostname */
define(‘DB_HOST’, ‘localhost‘);

 

اس میں  مفروضہ ڈیٹا بیس یوزر نیم اور پاسورڈ دئیے گئے ہیں۔ آپ کو اس میں اپنی بنائی گئی ڈیٹا بیس کا مواد اس میں شامل کرنا ہو گا۔

اس کے بعد آپ کو اپنے براوزر میں اپنی ڈومین نیم لکھ کر اینٹر کرنا ہو گا۔

مثال کے طور پر

http://www.yourdomain.com/wp-admin/install.php

تو آپ کے سامنے ایک ایسا صفحہ کھل جائے گا۔

 

اس میں آپ نے بلاگ یا ویب سائیٹ کا موضوع درج کر دینا ہے۔ اور اس کے ساتھ اس کے منتظم اعلیٰ کا ای میل ایڈریس شامل کر کے انسٹال ورڈ پریس پر کلک کرنا ہے۔

تو آپ کو ورڈ پریس کے ایڈمن ڈیش بورڈ کے لئے یوزر نیم اور پاسورڈ مل جائے گا۔

اس طرح آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لئے ورڈ پریس انسٹال ہو گیا ہے۔ اور آپ کے دئیے گئے ای میل پر بلاگ کی تفصیل مع یوزرنیم و پاسورڈ پہنچھ جائے گا۔

انسٹالیشن مکمل ہو نے کے بعد آپ جب لاگ ان ہوں گے تو آپ کو کچھ ایسا ڈیش بورڈ نظر ٓئے گا۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.