عموما بلاگ کا ایڈریس http://www.yourdomain.com/wp-admin ہوتا ہے اس کے بعد اپنا یوزر نیم جو کہ عموما “admin” ہوتا ہے اور پاسورڈ “******” دیں کر لاگ ان ہوں گے تو پھر آپ کے سامنے بلاگ کا ایڈمن پینل ہو گا جس میں آپ کے سامنے

Dashboard، Write، Manage، Comments، Blogroll، Appearance، Plugins، Users، Options ہوں گے ان کا مختصرا جائزہ لیتے ہیں۔
Dashboard

اس میں کافی کچھ ہوتا ہے مگر اسکا تمام کام آگے باقی مینوز میں سے کریں گے
Write

رائٹ میں اپنی تحریریں(موضوعات یا صفات) لکھ اور شائع کر سکتے ہیں۔’
Manage

مینج میں تمام پوسٹ کا ریکارڈ ہوتا ہے ان کی تاریخ بدل سکتے ہیں،موضوع بدل سکتے ہیں، ترمیم کر سکتے ہیں یا پھر سرے سے تحریروں کو ختم کر سکتے ہیں۔
Comments

کمنٹس سے تبصروں کو ترمیم، شائع، تبصرہ کرنے والے کی انفارمیشن اور تبصروں کو ریموو کر سکتے ہیں Blogrollبلاگ رول میں ویب سائٹس کے لنکس، بلاگز کے لنکس اور فورمز کے لنکس جو کہ سائیڈ بار میں نظر آتے ہیں وہ دے سکتے ہیں اور ختم بھی کر سکتے ہیں
Appearance
Themes

(پریزنٹیشن) تھیم میں آپ تھیم تبدیل کر سکتے ہیں۔ جو تھیم موجود ہوں گی ان سب کی تصویریں سامنے ہوں گی جو بھی لگانا ہو اس پر صرف کلک کر دینی ہے ۔
Widgets

میں سائیڈ بار کی سیٹنگ ہے اس میں اپنی مرضی سے سائیڈ بار بنائی جا سکتی ہیں
Theme Editor

تھیم ایڈیٹر سے تھیم میں لائیو تبدیلی ممکن ہے۔ مگر اس کا استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اس کا بیک‌اپ بنا لیں تو بہتر ہے تاکہ غلطی کی صورت میں اصل کوڈنگ واپس کاپی کرکے تھیم کو بگڑنے سے بچا لیں
Plugins

پلگ ان انسٹال کرنے کے لیے (مثلا سمالیز کا پلگ ان ، حالیہ آراء کا پلگ ان ) وغیرہ وغیرہ پلگ ان وہ چیز ہوتی ہے جو کہ ہمارا بلاک اگر کسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتا تو اس کو سپورٹ کرانے کے لیے جو ایڈ کیا جائے گا وہ پلگ ان ہو گا
Users

یوزر رجسٹر کرنا، نام کی تبدیلی، پروفائل کی تیاری اور پاسورڈ یا پھر ای میل وغیرہ بدلنے کے لیے
Options

اس میں بلاگ کا نام بلاگ کی دوسری لائن کی انٹری وغیرہ دینے کے لیے (نام کی دوسری لائن کسی کسی تھیم میں نظر آتی ہے )

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.