فیس بک نے اپنی سالانہ  کانفرنس کے موقع پر نئی خصوصیت ٹائم لائن جاری کی ہے۔ جس کے لئے ایک عدد ایپلیکیشن بنانا پڑتی ہے۔ جو انتہائی آسان ہے۔ آئیے اس کی مدد سے ہم بھی اپنی اپنی فیس بک پروفائل میں ٹائم لائن نصب کریں۔

پہلا مرحلہ:۔

سب سے پہلے اس ربط کو کھولیں۔

https://developers.facebook.com/apps

اس ربط میں موجود

+Create new App

پر کلک کریں۔جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

 

دوسرا مرحلہ:۔

اس کے بعد اگلے صفحہ پر

App Display Name

 شامل کرنے کے ساتھ ساتھ

App Namespace

کا بھی کوئی نام تجویز کر لیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

 

تیسرا مرحلہ:۔

اس کے بعد کھلنے والے نئے صفحے پر موجود اپلیکیشن تفصیل ہو گی اس میں آپ  بائیں جانب موجود

Open Graph

پر کلک کریں۔

چوتھا مرحلہ:۔

 

اس نئے کھلنے والے صفحے پر اپنی مرضی سے

دونوں خانوں کو کوئی سے نام دے کر  تصویر کے مطابق

Get started

پر کلک کر دیں۔

پانچواں مرحلہ:۔

اس کے بعد جو نیا صفحہ کھلے گا۔ اس میں

Save changes and next

پر کلک کر دیں۔ جیسا اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے بعد اگلے صفحہ پر موجود

Save and Finish

پر کلک کر کے اس کا کام ختم کریں۔

چھٹا مرحلہ :۔

اب آپ فیس بک پروفائل کھولیں۔ اس میں آپ کو

Get it now

کا بٹن نظر آئے گا اس پر کلک کر دیں۔

اس کے بعد Publish Now

پر کلک کر دیں۔ اور کوئی کور تصویر منتخب کر لیں۔ آپ کی پروفائل اب ایسی نظر آئے گی۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.