گوگل نے حال ہی میں ایک پبلشر پلگ ان لانچ کیا ہے جسے ورڈپریس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ پلگ ان ورڈ پریس کی پلگ ان ڈائریکٹری میں بھی دستیاب ہے۔لیکن یہ پلگ ان صرف ایسے ورڈ پریس کے ساتھ کام کرے گا۔ جو سیلف ہوسٹ ہوگا۔ یعنی کے ورڈپریس ڈاٹ کام کی سائیٹ سے جو ورڈ پریس سائیٹس یا بلاگ چل رہے ہیں ان کے لئے کارآمد نہیں ہے۔ اس پلگ ان کی مدد سے ورڈپریس کے ماہر ایڈسینس کے کوڈ کو اپنی مرضی کی جگہ پر آسانی کے ساتھ شامل کر سکیں گے۔اس پلگ ان کو استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موبایل لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ پی سی کی سکرین سائز کے مطابق ریسپانسو ایڈز دکھائے گا۔اس کے لئے کوئی کوڈ میں تبدیلی کرنے کی ضرورت بھی درپیش نہیں آئے گی۔ گوگل پبلشر پلگ ان ورڈپریس میں ہمیں درج ذیل دو سہولیات بہم پہنچاتا ہے۔ 1۔ گوگل ایڈسینس اس پلگ ان کی مدد سے آپ گوگل ایڈسینس کے اکاونٹ کو اپنی ورڈپریس سائیٹ کے ساتھ لنک کر کے آسانی کے ساتھ گوگل ایڈز کو اپنےمطلوبہ مقام پر شامل کر کے اپنی کمائی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 2۔ گوگل ویب ماسٹر ٹولز اس پلگ ان کی مدد سے آپ ویب ماسٹر ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی ویب سائیٹ یا ورڈ پریس سائیٹ کو بہتر انداز میں ڈیویلپ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سائیٹ کے صفحات تک کی رسائی اور سائیٹ میپ کی مدد سے بہتر کارکردگی سر انجام دے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنی سائیٹ گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں ایک کلک کی مدد سے تصدیق کروا سکتے ہیں۔ ورڈ پریس کے لئے گوگل پبلشر پلگ ان انسٹال کرنے کے طریقہ ورڈپریس میں گوگل پبلشر پلگ ان انسٹال کرنے کے لئے اسے ورڈپریس پلگ ان ڈائریکٹری سے ڈاون لوڈ کر لیں یا اسے ڈائریکٹ آپ ورڈپریس پلگ ان ڈائریکٹری سے انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔ ضروریات: گوگل اکاونٹ پی ایچ پی : 5.2.0 کم از کم ورڈپریس ایڈیشن : 3.0 کم از کم
1۔ خود کار طریقے سے پلگ ان انسٹال کرنے کے لئے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں پلگ ان (Plugins )پر کلک کریں اس کے بعد(Add New) ایڈ نیو پر کلک کریں ۔ 2۔ “Google Publisher Plugin” کو ورڈپریس پلگ ان ڈائیریکٹری لسٹ میں تلاش کریں۔ 3۔ اور Install Now کے لنک پر کلک کریں۔ 4.