گوگل 1+ بٹن سوشل روابط کو تلاش کے نتائج کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔یہ فیس بک کے Like بٹن کے تصور پر مبنی ہے سوائے اس کہ اس کو تلاش کے نتائج کے ساتھ منظم کیا گیا۔ گوگل کی زبان میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ویب سائیٹ یا بلاگ کے وزیٹرز نے آپ کے اس صفحے کی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اور آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگوں نے آپ کی اس کاوش کو پسند کیا ہے۔لیکن 1+ بٹن ابھی صرف انگلش مواد کی گوگل پر تلاش کے لئے کارآمد ہے۔ فیس بک کے Like بٹن کی طرح  Google +1 بٹن بھی آپ کے Contacts یعنی جی میل ، بز اور ریڈر کے چہرے دکھاتا ہے۔

گوگل پلس 1+ کا بٹن ورڈ پریس کی سنگل پوسٹ میں داخل کرنا:

سب سے پہلے آپ جناب گوگل کی طرف سے فراہم کیا گیا گوگل پلس 1+ بٹن  کے کوڈ کے لئے اس ربط پر کلک کریں۔

گوگل پلس 1+ بٹن کوڈ

اس سائیٹ سے آپ کو اس طرح کو کوڈ دستیاب ہو گا۔

<!– Place this tag in your head or just before your close body tag –>
<script type=”text/javascript” src=”https://apis.google.com/js/plusone.js”></script>

<!– Place this tag where you want the +1 button to render –>
<g:plusone></g:plusone>

 

اس میں سے  یہ والا کوڈ

<!– Place this tag in your head or just before your close body tag –>
<script type=”text/javascript” src=”https://apis.google.com/js/plusone.js”></script>

آپ اپنے ورڈ پریس کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد

Appearance>Editor>header.php

فائل میں جا کر اس ہیڈر کے باڈی ٹیگ میں لگا دیں۔

جیسا کہ اس تصو یر میں دکھایا گیا ہے۔

 

یعنی آپ نے باڈی ٹیگ کے بعد اس کوڈ کو لگانا ہے۔

 

اس کے بعد ذیل میں دئیے گئے کوڈ کو آپ نے سنگل پوسٹ کی فائل میں تصویر کے مطابق لگا لینا ہے۔

<!– Place this tag where you want the +1 button to render –>
<g:plusone></g:plusone>

 

پہلے آپ ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد اس فائل پر جائیں۔

Appearance>Editor>single.php

 

اس طرح گوگل پلس 1+ بٹن آپ کی سنگل پوسٹ میں ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا۔

 

ورڈپریس کی سنگل پوسٹ میں فیس بک کا لائک بٹن لگانے کا طریقہ:۔

فیس بک کے Like بٹن کو ورڈ پریس میں لگانا انتہائی آسان عمل ہے۔

اس کے لئے سب سے پہلے آپ اس کوڈ کو کاپی کر لیں۔

<iframe src=”http://www.facebook.com/plugins/like.php?href=<?php echo urlencode(get_permalink($post->ID)); ?>&amp;layout=button_count&amp;show_faces=true&amp;width=450&amp;action=like&amp;font=arial&amp;colorscheme=light&amp;height=21″ scrolling=”no” frameborder=”0″ style=”border:none; overflow:hidden; width:80px; height:21px;” allowTransparency=”true”> </iframe>

 

اس کے بعد آپ اپنے ورڈ پریس کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد

Appearance>Editor>single.php

اس فائل پر جائیں۔ اور وہاں اپنے تھیم کی مناسبت سے اچھی سی جگہ ڈھونڈ کر وہاں پر اپنا کوڈ پیسٹ کر دیں۔ جیسا اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے بعد سنگل پوسٹ دیکھنے پر اس طرح کے دونوں بٹن نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.